پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا جس میں کیویز ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر مچل بریسویل کریں گے۔
بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے۔
بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تیاریوں سے متعلق کیویز ٹیم کے سینئر بلے باز کین ولیمسن کہتے ہیں کہ گروپ میچ میں بھارت سے ہونے والی شکست سے سبق سیکھ کر فائنل میں مقابلہ کریں گے۔
محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ جائے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو کچھ تجربہ ہوا ہے جس کا سیمی فائنل میں فائدہ ہو گا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل منگل کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پانچ مارچ کو ہوگا۔
جوس بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت مایوس اور اُداس ہیں، لیکن یقین ہے کہ یہ وقت گزر جائے گا اور وہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
افغانستان سے شکست کے بعد انگلش کپتان پر قیادت چھوڑنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے جب کہ سابق انگلش کرکٹرز نے بھی بٹلر کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے مطابق بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان ہی ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو زیادہ میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے کریئر میں کم ہی ون ڈے کھیلے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور پھر دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے کسی مقابلے کے بغیر شکست پر نہ صرف شائقین اور سابق سینئرز کھلاڑی بھی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور سلیکٹرز سے ناراض ہیں۔
پاکستان کے خلاف تقریباً ہر میچ میں ہی شان دار کارکردگی دکھانے والے وراٹ کوہلی نے اتوار کو نہ صرف ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کیے بلکہ ون ڈے کریئر کی 51 ویں سینچری بنا کر اپنی کھوئی ہوئی فارم بھی حاصل کر لی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available