نامور اداکار عثمان خالد بٹ کہتے ہیں کہ کالا ڈوریا ڈرامے میں مشکلات کے سبب انہیں مینٹل ہیلتھ ایشوز کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اسکرین سے دور ہیں۔ ان کے بقول وہ شروع سے پروفیشنل ڈانسر بننا چاہتے تھے۔
بھارتی پنجابی فلم 'جی وے سوہنیا جی' کے ذریعے فلموں میں کم بیک کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کہتے ہیں کہ فلم کی کہانی سن کر کام کرنے کی ہامی بھری۔ یہ ایک محبت کی داستان ہے جو کبھی پرانی نہیں ہوتی۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں عمران عباس نے اپنے ڈراموں اور لائف اسٹائل پر بھی بات کی۔
پنجاب میں ٹرانس جینڈرز کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور آگاہی کے لیے ضلعی سطح پر تحفظ سینٹرز بنائے جا رہے ہیں جہاں ٹرانس جینڈرز کو بنیادی تعلیم کے ساتھ 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ تفصیلات دیکھیے علی حسین اور سلمان قاضی کی اس رپورٹ میں۔
"پہلا روزہ رکھا تو تین، چار بار پانی پی لیا۔ سحری میں چاولوں میں کھجور ڈال کر کھاتے تھے۔ رات کو لڑکے ساتھ بیٹھ کر فلموں کی کہانیاں سناتے تھے۔" دیکھیے اداکار جمال شاہ کے بچپن کے رمضان کی یادیں وائس آف امریکہ کی سیریز 'ماضی کے رمضان' میں۔
"پاکستان ملٹری اکیڈمی میں سحری اور افطاری میں ہمیں ٹھوس ٹھوس کر کھلایا جاتا تھا۔ رمضان میں ہماری روٹین تبدیل ہو جاتی تھی۔ ہم پوری رات جاگ کر ٹریننگ اور دن میں آرام کرتے تھے۔ یونٹ کی مسجد میں ختم قرآن کے موقع پر میں خود تقریر کرتا تھا، مولوی صاحب کو نہیں کرنے دیتا تھا۔"
پاکستان فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرنے والی ابیہہ حیدر نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔ ابیہہ نے جب اپنے کریئر کا آغاز کیا تو ان کا خواب تھا کہ وہ نوجوان فٹ بالرز کو تربیت دیں۔ اب وہ اسلام آباد میں اپنی فٹ بال اکیڈمی چلا رہی ہیں۔ علی حسین کی رپورٹ۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی زیتون بی بی کو ان کے بھائیوں نے بچپن میں ہی والد کی جائیداد سے محروم کر دیا تھا۔ بعد ازاں جب انہوں نے اپنے حق کے لیے لڑنے کا فیصلہ کیا تو عدالتی کارروائی میں ان کی زندگی کے 17 سال اور تمام جمع پونجی خرچ ہوگئی۔ زیتون بی بی کی کہانی دیکھیے علی حسین اور واجد حسین کی رپورٹ میں۔
'برن آرٹ' پاکستان میں ایک غیر معروف فن ہے لیکن کچھ لوگ اس آرٹ کے لیے دن رات وقف کیے ہوئے ہیں۔ بشیر احمد باطش ملک میں برن آرٹ کرنے والے چند فن کاروں میں سے ایک ہیں جو ٹاٹ کے کپڑے پر آگ سے ایسے نقوش بکھیرتے ہیں کہ وہ ایک خوب صورت تصویر میں بدل جاتے ہیں۔ دیکھیے علی حسین اور واجد حسین شاہ کی رپورٹ۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف شہروں سے آئے سینکڑوں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین بجلی کے نرخوں میں کمی اور گنے، کپاس اور چاول کی خریداری کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری کے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔ گیتی آرا انیس کی رپورٹ۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ فوج کے نئے سربراہ کے تقرر کے معاملے پر حکومت کسی کے دباؤ میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ جنرل باجوہ کی مدت میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی یہ بات قبل از وقت اور غیر ضروری ہے۔ خواجہ آصف کا علی فرقان کے ساتھ انٹرویو دیکھیے۔
تیر اندازی ایک مشکل، صبر آزما مگر دلچسپ کھیل ہے۔ اس کھیل میں تیز نظر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر کوئی بصارت سے محروم شخص تیر اندازی کرے تو اس کے لیے درست نشانہ سادھنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے؟ اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ لیکن پاکستان میں نابینا تیر اندازی رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہی ہے اور اب دو تیرانداز بین الاقوامی مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ بلائنڈ تیر اندازی کے بارے میں مزید جانیے علی حسین کی اس رپورٹ میں۔
پولیس، ایمبولینس یا کسی دیگر ایمرجنسی کی صورت میں صرف ایک بٹن دبانے پر مدد فراہم کرنے والی 'محافظ ایپ' کئی برسوں سے عوام اور ایمرجنسی اداروں کے درمیان رابطے کا کام کر رہی ہے۔ یہ ایپ عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق سہولت مہیا کرتی ہے۔ محافظ ایپ کیسے کام کرتی ہے؟ جانیے علی حسین اور طلحہ رضوان کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کی آج چودھویں برسی ہے۔ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد واپس جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنیں۔ بے نظیر بھٹو کے آخری جلسے میں کیا کچھ ہوا اور ان پر فائرنگ کے وقت عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ جانیے عاصم علی رانا کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی عالمی ریکارڈ یافتہ مہک گُل پانچ برس کی عمر سے شطرنج کھیل رہی ہیں۔ مہک گُل بچوں کو نہ صرف آن لائن بلکہ گھر گھر جا کر شطرنج کی تربیت بھی دیتی ہیں۔ انہیں اتنی کم عمری سے ہی شطرنج کھیلنے کا شوق کیسے ہوا؟ جانیے علی حسین کی اس رپورٹ میں۔
کوئٹہ کے نوجوان راک کلائمبر عمران علی نے پہاڑوں کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا ہے۔ کبھی وہ خطرناک اونچائی پر پتھریلی چٹانوں سے لٹکے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی مٹیالے پہاڑ سر کرنے کی تگ و دو کرتے نظر آتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے خواہش مند عمران کی کہانی جانتے ہیں علی حسین کی رپورٹ میں۔
سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد پاکستان آنے والے مہاجرین اپنے ساتھ افغان ثقافت بھی لائے تھے جس میں کھانے بھی شامل تھے۔ اب پاکستان میں جگہ جگہ افغان ڈشز عام نظر آتی ہیں۔ افغانی بوٹی، کابلی پلاؤ اور ان جیسی کئی ڈشز پاکستان میں مقبول ہیں۔ دیکھیے علی حسین کی رپورٹ۔
پہاڑی اور دشوار گزار راستوں پر سائیکل چلانے والی، مہم جوئی کی شوقین، ثمر خان خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تعلق رکھتی ہیں۔ دیکھئے کہ ان کا ماؤنٹین بائیکنگ کا سفر کیسے شروع ہوا اور انہیں کیا مشکلات پیش آئیں؟
کوئٹہ کے سعادت علی نے اپنے شوق کی خاطر فوٹو گرافی شروع کی تھی۔ لیکن اب وہ اپنی فوٹو گرافی کے ذریعے بلوچستان کی قدرتی خوب صورتی دنیا کو دکھا رہے ہیں۔ بلوچستان کو دنیا کی نظروں میں لانے کے اس مشن میں انہوں نے اپنے دوستوں کو بھی شامل کر لیا ہے۔ سعادت علی کی کہانی دیکھتے ہیں علی حسین کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں