خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیر زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر کو بھی بحیثیت شریک ملزمان شامل کرنے سے متعلق درخواست منظور کی۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان روس کو عالمی سطح پر ایک اہم ملک تصور کرتا ہے اور اس خطے میں امن و استحکام میں بھی روس کا کردار ہے۔
قانون کے مطابق تو جلسہ یا سیاسی طاقت کے استعمال کی اجازت دی جائے گی لیکن اگر اس کی آڑ میں دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی تو چوہدری نثار کے بقول حکومت اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
شمالی وزیرستان میں سلامتی کے خدشات کے وجہ سے انسداد پولیو ٹیموں کی رسائی نہیں تھی۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے چار دیہاتوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی اور کارروائیوں کو اس کے عزم اور عملی اقدامات کے پیرائے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
26 نومبر کو نیپال میں سارک ممالک کا دو روزہ سربراہ اجلاس ہو رہا ہے جس کے لیے بھارت کی طرف سے نیپال کی حکومت کو مہمانوں کے لیے ’بلٹ پروف‘ گاڑیاں بھیجی گئی ہیں۔
ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پاکستان کی طرف سے بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔ پیر کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جس میزائل کا تجربہ کیا گیا وہ 900 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے دکھ اور خوشی مشترکہ ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو خطرناک چیلنجوں کا سامنا ہے.
ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں غیر ملکی جنگجو بھی بتائے جاتے ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تعداد یا مارے جانے والوں کی شناخت سے متعلق تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
افغان صدر نے جمعہ کو راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے صدر دفتر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی اہم ملاقات کی، جس میں سلامتی کی صورت حال اور خاص طور پر سرحد کی نگرانی سے متعلق طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ صدر اشرف غنی اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے یہ میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) میں بدھ کو طالب علموں سے خطاب میں رچرڈ اولسن نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکہ، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اُدھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی فوج کی فضائی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر اور غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاوہ لاہور اور کئی دیگر علاقوں میں دولت اسلامیہ کی حمایت میں دیواروں پر تحریروں کے علاوہ اسٹکر اور پوسٹروں کی تقسیم بھی دیکھی گئی۔
تاہم افغان سفارتی ذرائع کے مطابق صدر اشرف غنی رواں ہفتے کے اواخر یا آئندہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان آئیں گے، لیکن اس سلسلے میں کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اُدھر خیبر ایجنسی میں اتوار کو کی گئی کارروائی میں فوج کے مطابق خودکش بمباروں کو تربیت فراہم کرنے والا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری ہے اور بغیر کسی تفریق کے شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت توانائی کے 14 ایسے منصوبے ہیں جن سے 10,400 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان یہ کہتا آیا ہے کہ مذاکرات کسی ایک ملک کا دوسرے پر احسان نہیں، بلکہ خطے کے امن کے لیے ضروری ہیں تاکہ جنوبی ایشیا عوامی فلاح و بہبود اور اقتصادی ترقی پر توجہ دے سکے۔
مزید لوڈ کریں