فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بلوچستان کے علاقے کچلاک سے شہباز تاثیر کو بازیاب کروایا۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان حکومت پہلے ہی کئی بار طالبان کو یہ دعوت دے چکی ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔
افغان تجزیہ کار ہارون میر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ جب سے اشرف غنی نے منصب صدارت سنبھالا۔ اُنھوں نے طالبان سے امن مذاکرات پر بہت زور دیا ہے۔
چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پیر کو جب یہ دھماکا ہوا تو اُس وقت کچہری میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کی ایک معروف دستاویزی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی فلم کو فلمی دنیا کے اعلیٰ ترین آسکر سے نوازا گیا۔
مظاہرین نے لاہور اور کراچی میں نجی ٹیلی ویژن چینل ’آج‘ کے دفاتر پر حملے کے علاوہ حیدر آباد میں پریس کلب پریس کلب بھی گھیراؤ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ’آج‘ ٹیلی ویژن چینل پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
محمد علی سدپارہ نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ خاصے عرصے سے اُن کی خواہش تھی کہ وہ موسم سرما میں نانگا پربت کو سر کریں۔
جنرل راحیل شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں امن و مصالحت کے لیے چار ملکی گروپ کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسے تمام افراد کے سفری کاغذات، قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس اور موبائل سم منسوخ اور بینک اکاﺅنٹس کھولنے اور استعمال کرنے کی اجازت جیسی بعض سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ممتاز قادری کی نماز جنازہ منگل کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ملک بھر خصوصاً راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ممتاز قادری کی سزائے موت پر پیر کی صبح اڈیالہ جیل میں عمل درآمد کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ پھانسی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج مظاہرے بھی ہوئے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ نے ایک بیان میں تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امن مذاکرات اور افغانوں کے خلاف تشدد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے‘‘۔
پرویز مشرف کے وکیل کی طرف سے دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر کی صحت خراب ہے اور اُن کے معالج بیرون ملک ہیں اس لیے اُنھیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے اجازت دی جائے۔
افغان سفیر عمر ذخیلوال نے کہا کہ سابق گورنر کی رہائی پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی میں اہم ثابت ہو گی۔
وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں افغان سفیر حضرت عمر زاخیلوال کا کہنا تھا کہ داعش کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان ایک ہی صفحے پر ہیں کیوں کہ یہ خطرہ کسی ایک ملک تک محدود نہیں۔
چار ملکی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش کی ہے، جو کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ بغیر ہوا باز کے جاسوس طیارے سے یہ کارروائی افغان سرحد کے قریب ’صدا‘ نامی علاقے میں کی گئی۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ یا دیگر متعلقہ حکام کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے
جنرل راحیل شریف کی قطر کی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے علاوہ افغان طالبان کے قطر میں قائم دفتر کے ذریعے افغان مصالحتی عمل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
ایران سے پابندیاں اٹھانے کے بارے میں لائحہ کو حتمی شکل پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے ایک بین الوزارتی اجلاس میں دی گئی۔
رخسانہ کہتی ہیں کہ ’’اس وقت ہم نشانے پر ہیں۔۔۔ ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ صبح سے شام ہم کن جگہوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں (گھر والے) دن میں دس دس مرتبہ فون کرتے ہیں اور (پوچھتے) ہیں۔‘‘
مزید لوڈ کریں