سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ سعودی عرب کی زیر قیادت بننے والے 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد سے متعلق پاکستان کو بدستور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
عمران خان کی والدہ کاسل وارا نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اُن کے بیٹے کی کامیابی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق زمینی، بحری اور فضائی مشقوں کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے گا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہیں۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ نفسیاتی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ اگر "کسی کو کوئی نفسیاتی مسئلہ ہو تو اس میں مدد دی جا سکے۔"
ہفتہ کو راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں اُن کہنا تھا کہ وہ بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ داعش شام اور عراق میں سرگرم تنظیم ہے اور اُس کا یہاں کوئی وجود نہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ایک عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر کے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کی گمشدگی کے معاملے کی تفیش شروع کر دی گئی ہے۔
فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گروہ حیدر آباد جیل پر حملہ کر کے وہاں سے ڈینئیل پرل کے قتل میں ملوث خالد عمر شیخ اور لگ بھگ 100 دیگر قیدیوں کو رہا کروانا چاہتا تھا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جن ’’دہشت گردوں‘‘ کی سزاؤں کی توثیق کی گئی اُن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور سپاہ صحابہ سے ہے۔
30 لاکھ ڈالر معاونت کا یہ منصوبہ پاکستان میں توانائی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ قطر روانگی سے قبل وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا 50 فیصد انحصار گیس سے حاصل ہونے والی توانائی پر ہے۔
ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار وانکوانی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے اس مسودہ قانون کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اس معاملے پر اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تارکین وطن کی منظم انداز میں وطن واپسی ممکن ہو سکے گی۔
ان دونوں سماجی کارکنوں کی طرف سے بھی مولانا عبدالعزیز کے خلاف منافرت پھیلانے اور اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے الزامات کے تحت پولیس مقدمات درج کروائے گئے تھے
’پی آئی اے‘ کی مجوزہ نجکاری کے باعث اس فضائی کمپنی کے ملازمین نے 26 جنوری سے جزوی احتجاج شروع کیا لیکن دو فروری سے تمام ’فلائیٹ آپریشن‘ معطل ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق افغان فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ سرحد کی نگرانی بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی اُمور امین الحسنات نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس بات پر ملک بھر میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے رابطے ہیں اور خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے لیے نئی تاریخوں کے تعین پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’(دہشت گرد) تو چاہتے ہیں کہ ہم اپنے اسکول بند کریں، ہم اپنے اسپتال بند کر دیں ۔۔۔۔ یہ نفسیاتی جنگ کا ایک حصہ ہے۔ ہم نے لڑائی کرنی ہے، ہم نے اُن کا مقابلہ کرنا ہے۔‘‘
امریکی سفارت خانے سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ نئی امریکی معاونت اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو بتایا گیا کہ تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس حملے کے پیچھے عناصر افغان سرزمین اور افغانستان کا ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک استعمال کر رہے تھے۔
مزید لوڈ کریں