ملک کے طاقتور ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے مقدم ہے اور اس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ ’’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جدوجہد پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔‘‘
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ عادل نامی ایک سہولت کار مستری کا کام کرتا ہے اور اُس نے یونیورسٹی میں کام کے دوران پورا نقشہ بنا کر حملہ آوروں کو دیا۔
واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی تنظیم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو بھیجے گئے بیان میں نا صرف حملے کی مذمت کی گئی بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور جان کیمبل سے کہا کہ وہ اس بے رحم حملے میں ملوث عناصر تک پہنچنے اور انھیں نشانہ بنانے میں تعاون کریں۔
پاکستانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ سہ فریقی ملاقات میں افغانستان میں امن و مصالحت کے لیے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا گیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں۔
حکام کے مطابق حملے کے وقت یونیورسٹی میں تقریباً تین ہزار کے لگ بھگ طلبا اور دیگر عملہ موجود تھا جب کہ یہاں قوم پرست رہنما باچا خان کے یوم وفات کے سلسلے میں ایک مشاعرے کی تیاری بھی جاری تھی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم ہو اور تناؤ کا حل پرامن طریقے سے نکالا جائے۔
پیر کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اس فیصلے کے بعد پرویز مشرف کی جماعت ’آل پاکستان مسلم لیگ‘ کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا کہ اس قتل سے پرویز مشرف کا کوئی تعلق نہیں تھا۔
یہ دورہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ سعودی عرب کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایران بھی جائے گی۔
وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے مطابق دونوں ملک مذاکرات کی نئی تاریخ کے تعین کے لیے رابطے میں ہیں۔
بھارت کی طرف سے فراہم کیے گئے شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں جیش محمد کے کئی مشتبہ شدت پسندوں کو پٹھان کوٹ فضائی اڈے پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے
افغان حکام کے مطابق خودکش بمبار جلال آباد پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزے کے حصول کے لیے کھڑے افراد کی قطار میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن جب اُسے روکا گیا تو اُس نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔
بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ ’’ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں قیام کے دوران یہ ہی میری کوشش ہو گی‘‘۔
افغانستان میں امن و مصالحت سے متعلق چار فریقی اجلاس سے خطاب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ سیاسی مصالحت ایک پیچیدہ اور وقت طلب عمل ہے۔
اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر ہونے والے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس بارے میں بھارت سے رابطہ رکھا جائے گا۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال خاص طور پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ دورہ خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنی سالانہ رپورٹ میں تین جنوری سے 26 دسمبر 2015ء کے دوران کی گئی اپنی کارروائیوں کی تفصیلات درج کی ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ بطور ’او آئی سی‘ کے ایک اہم رکن ملک کے پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تقسیم کو ختم کرانے اور تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
مزید لوڈ کریں