قائد حزب اختلاف کی جانب سے وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ حال ہی میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں حزب مخالف جماعتوں نے حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا تھا۔
لال مسجد کے معطل سرکاری خطیب مولانا عامر صدیقی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مولانا عبدالعزیر طالبات کو واپس لے جانے پر رضا مند نہیں ہو رہے تھے اور جس انداز سے وہ معاملات کو چلا رہے تھے اس سے امن و امن کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ تھا‘‘۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا۔
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ میڈیا سینسر شپ قبول، نہ کٹھ پتلی کی غلامی قبول ہے، نہ ہی سیاسی سینسرشپ قبول ہے اور نیا پاکستان ’سینسرڈ پاکستان‘ ہے جو ہمیں نامنظور ہے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق یہ اتفاق رائے بجٹ پر بحث کے دوران ایک دوسرے کو بات کرنے کا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے جس کے بعد یہ واضح امکانات ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے باوجود پارلیمنٹ سے بجٹ منظور ہو جائے گا۔
اپوزیشن کے احتجاج پر اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ رات آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے، تاہم، وزیرستان سے منتخب علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کیے جا سکے۔
وہ پہلی بار اس وقت میڈیا لائم لائٹ میں آئے تھے جب 2012ء میں سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے انھیں حج کرپشن کیس کی تحقیقات سونپی تھیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج مسلسل دوسرے روز بھی بجٹ پر اپنی تقریر مکمل نہیں کر سکے، جس کی اہم وجہ حکومتی بنچوں کی جانب سے ان کے خلاف ہونے والی نعرے بازی اور شور تھا۔
جسٹس پراجیکٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اڈیالہ جیل میں قید 36 سالہ غلام عباس میں ذہنی امراض کی علامات واضح ہیں اس لیے اس کی پھانسی روکی جائے۔
وزیر مملکت حماد اظہر نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا تو سیاہ پٹیاں باندھے حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی نے ان کی تقریر کا ابتدائی حصہ اپنی نشستوں پر بیٹھ کر سنا تاہم بجٹ تقریر کا یہ حصہ ختم ہونے کے ساتھ ہی اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔
پاکستان میں ٹیلی ویژن مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے نئے لائسنز کے اجرا پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے جہاں یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔
بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاکستان کے صدر عارف علوی نے نریندر مودی کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کا منتخب ہونا خطے میں امن و استحکام، معاشی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے مثبت ثابت ہو گا۔
دورے سے قبل زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ افغان عمل کی رفتار میں تیزی کے خواہاں ہیں۔
مکہ میں ہونے والے او آئی سی سربراہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا حق تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔
قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محمد علی سیف کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں منظور پشتین کی سربراہی میں پی ٹی ایم کے وفد نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیرستان واقعہ پر پارلیمانی یا جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے جس کے ذریعے حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں۔
اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ’’یہ تاثر غلط ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے پر بھاری سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ آئی ایم ایف سے چھ ارب روپے کا قرض 3.20 فیصد سالانہ شرح سود پر ملے گا‘‘
فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان میں ویزہ مسائل کا سامنا ہے اور ایجنسیاں ان کے پیچھے پڑ جاتی ہیں۔ ان کے بقول ایسے میں کیا کوئی توقع رکھ سکتا ہے کہ یہ ادارے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر کریں گے؟
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین نیب گزشتہ کچھ عرصہ سے ذرائع ابلاغ پر ایک دوسرے کے خلاف براہِ راست اور بلواسطہ بیانات دے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں