انٹرنیٹ پر رازداری کے لئے سرگرم تنظیم 'بولو بھی' کی شریک بانی فریحہ ادریس نے کمیٹی کو بتایا کہ ’’الیکٹرانک جرائم کے تدارک کے لیے اگست 2016 میں منظور ہونے والے سائبر کرائم بل کا تواتر سے غلط استعمال کیا جا رہا ہے‘‘
بلاول بھٹو کی دعوت پر سابق وزیر اعظم نواز کی صاحبزادی مریم نواز بھی خصوصی طور پر شرکت کر رہی ہیں جنہیں بلاول بھٹو نے خود فون کر کے شرکت کی دعوت دی تھی۔
اسٹاک بروکرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں پھیلی غیر یقینی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف معاہدہ عام کیا جائے۔
قبائلی علاقوں سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے پیش کیے گئے آئینی ترمیمی بل 2019 کے حق میں 288 اراکین نے ووٹ دیا۔
ماہرین کے مطابق فریقین کو قابل عمل سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے شرائط میں نرمی دکھانا ہو گی۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگر ان ذخائر کی دریافت کے بعد بہتر انتظامی حکمتِ عملی اختیار کی گئی تو پاکستان ناروے بن سکتا ہے۔
پی ٹی ایم کے رہنماؤں نے ایف آئی آر کے خلاف پشاور کی ہائی کورٹ میں داخواست دائر کی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
وائس آف امریکہ سے خصوصی انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک کی سیاست میں ایسی چیزیں رونما ہوتی رہی ہیں جن کے پس پردہ کچھ اور ہوتا ہے اور سامنے کچھ اور نظر آتا ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ کے اجلاس میں کہا کہ وزیر اعظم کو آئی ایم ایف کے لوگوں نے گھیر لیا ہے اور آئی ایم ایف شروع سے صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ کے خلاف ہے۔
مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج پر ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ’’یہ مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں‘‘
پاکستان کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور بھارت میں انتخابات کا عمل جاری ہے
عالمی یوم صحافت کے موقع پر وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہماری کمزوری نہیں ہے بلکہ ہم اسے اپنی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔
کشمالہ طارق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘ ایسے غیر ضروری پیغامات خواتین کو بھیجنا ہراساں کیے جانے کے زمرے میں آئیں گے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ ’’
غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور سرکاری ادائیگیوں کے بوجھ سے پریشان پاکستان کی حکومت رواں سال کے مالی بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے قرضے کا حصول چاہتی ہے
پاکستانی حکام کے مطابق انہیں اُمید ہے کہ وفد کے دورہ پاکستان کے دوران آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکج پر معاہدہ طے پا جائے گا۔
اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومتی حمایت کے معاہدے پر دستخط کے بعد اُس پر عمل درآمد کے لیے ایک سال کی مدت مقرر کی گئی تھی لیکن اگر معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو حکومت کی حمایت ختم کر دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق 11 ہزار پاکستانی بیرون ممالک قید ہیں جن میں سے 3309 سعودی عرب میں، 2600 متحدہ عرب امارات میں جب کہ امان میں 647، بھارت میں 582، یونان میں 470 اور برطانیہ میں 412 پاکستانی وہاں کی جیلوں میں قید ہیں۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا ہے کہ پی ٹی ایم رہنماؤں کے نام سیکورٹی اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کئے گئے تھے۔
مزید لوڈ کریں