وزیر اعظم کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز ٹورنٹو سے جے ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر واپس اتری تھی۔ انھوں نے نیویارک میں مزید ایک رات قیام کیا۔
پاکستان کے پاس 19 ستمبر تک یہ مہلت تھی کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورتِ حال سے متعلق ڈرافٹ قرارداد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں جمع کروا سکتا تھا۔
آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے کچھ شعبہ جات میں پیش رفت تسلیم کی ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے فیصلہ کن اقدامات اور اصلاحی ایجنڈے کے نفاذ پر زور بھی دیا ہے۔
گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔
عالمی تنظیم رپورٹ کی روشنی میں اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرے گی۔
سیّد عبداللہ گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات غیر معمولی ہیں جو روایتی مدد اور حمایت کا تقاضا نہیں کرتے، لہٰذا پاکستان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
چینی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تنازعے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی اور توانائی کی قیمتوں میں میں اضافے نے صارفین کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے۔
بھارت کے صدر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے آئس لینڈ جانا چاہتے تھے۔ نئی دہلی نے پاکستان سے اجازت طلب کی تھی جسے اسلام آباد نے مسترد کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ساتھ ہی، ’’آئندہ ہفتے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب اور عرب امارات کشمیر کے بارے پاکستان کے موقف کی حمایت کریں گے۔‘‘
پاکستان اور ایران کے سرکاری حکام کے درمیان ترمیم شدہ معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہوں گے۔
امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ تنازع کشمیر کے تناظر میں پاکستان طالبان پر زور دے سکتا ہے کہ وہ مذاکراتی عمل کو طول دیں۔
حکومت جب اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے گی تو اُسے ہٹانے کے لیے جو بھی جمہوری طریقے ہیں وہ دستیاب ہیں۔
وزیرِ اعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں خزانہ، امور خارجہ اور داخلہ کے وفاقی سیکریٹریوں کے علاوہ دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔
جیو پولیٹیکل انٹیلی جینس پلیٹ فارم 'اسٹارٹ فار' نے تنازع کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ یا پاک بھارت باہمی تنازع قرار دینے کے برعکس عالمی امن اور سلامتی کا مسئلہ گردانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم پنجاب میں شدت پسندی کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے درجنوں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے کیسز سامنے آنے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔
وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے ڈیجیٹل میڈیا نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے ٹوئٹر کو سرکاری سطح پر شکایت دائر کرتے ہوئے اکاؤنٹس معطل کرنے کی وضاحت مانگی ہے۔
حکومت نے اگرچہ اپنی ایک سالہ کارگردگی کی رپورٹ جاری کی ہے۔ تاہم، بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی نے اس عرصے میں قانون سازی پر کوئی توجہ نہیں دی۔
او آئی سی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش ہے۔ تنازع کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
مزید لوڈ کریں