پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کے بعد حکومت کی جانب سے متبادل کے طور پر شہریوں کو کپڑے اور پیپر میشی (paper mache) بیگز استعمال کرنے کا کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر عابد قیوم کے بقول پاکستان کے اقدام کا مقصد بھارت کو نقصان پہنچانا ہے اور تجارت کی معطلی سے بھارت کی تجارت مہنگی ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے اقدامات کا ردعمل بھارت کے اندر دہشت گردی کی صورت میں ہوگا۔ جس کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے گا۔ کنٹرول لائن پر نئی صورت حال جنم لے گی جو جوہری جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کی تبدیلی کے حوالے سے بھارتی اقدام قبول نہیں ہے اور یہ کہ کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کا یک طرفہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔
شہباز شریف نے سینیٹر رانا مقبول کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تحقیقات کے ذریعے پارٹی کے ان سینیٹرز کے نام سامنے لائے گی جنہوں نے خفیہ رائے دہی میں جماعت کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مطابق گزشتہ سال انتخابات میں بھی سینیٹ انتخاب کی طرح ہی حکومت سلیکٹ ہوئی تھی۔ ایک بار پھر دھاندلی شدہ انتخابات کی تاریخ دہرائی گئی ہے۔
موجودہ چیئرمین صادق سنجرانی کو پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے 2018 میں مشترکہ طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب کروایا تھا۔ تاہم، اب پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر انہیں ہٹانے کے لیے سرگرم ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں نشے کے عادی افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح 21 فیصد، ہم جنس پرست مردوں میں یہ شرح 3.7 فیصد، خواجہ سراؤں میں یہ شرح 5.5 فیصد، جبکہ جسم فروشی میں مبتلا افراد میں یہ شرح 3.8 فیصد ہے۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان زمینی حقائق کے برخلاف ہے کیونکہ ملک میں ذرائع ابلاغ کو تاریخ کی بدترین قدغنوں اور غیر اعلانیہ سینسر شپ کا سامنا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان میں دی گئی ہے۔
غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے قبائلی اضلاع کے انتخابات سے متعلق ابتدائی مشاہداتی رپورٹ جاری کی ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ’’حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جارحانہ رویہ رکھے ہوئے ہے‘‘، اور یہ کہ ’’پاکستان کے آدھے پارلیمان کو دیوار سے لگا کر حکومت ملک کا مقدمہ کیسے لڑے گی؟‘‘
بلوچ قوم پرست رہنما حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ انہیں کسی ادارے سے مسئلہ نہیں ہے اور کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے وہ ہمیشہ بات چیت پر آمادہ ہیں۔
سرمایہ کاری سے متعلق عالمی عدالت نے ہفتے کے روز ریکوڈک ہرجانہ کیس میں فیصلہ سنایا تھا کہ پاکستان کو چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو تقریباً 6 ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
حاصل بزنجو کی نامزدگی کا اعلان جمعرات کو اسلام آباد میں رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
حکومتی جماعت تحریک انصاف نے آزاد حیثیت میں منتخب صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن اپنی عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے ان کا پہلا ہدف صنعتی شعبہ ہو گا اور اس کے بعد گھر اور گاڑیاں رکھنے والوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئین کے مطابق ملکی نظام کا اختیار سولین قیادت کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے اور اس میں مداخلت کر کے کوئی یہ اختیار لیتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔
حال ہی میں عالمی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں جہاں اور بہت سی تلخ واقعات رونما ہوئے، وہیں اس میچ کے دوران بلوچستان سے متعلق ایک بینر بھی لہرایا گیا۔
مزید لوڈ کریں