Khalil Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
ایک طرف پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے تو وہیں پاکستانی روپے کو ستمبر میں سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے۔ صرف تین ہفتوں میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں چھ فی صد مضبوط ہوا ہے۔ کیا روپے کی قدر میں بہتری کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
عالمی بینک نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر 10 میں سے چار افراد غربت کا شکار ہیں۔ پاکستان کا شمار خطے میں کم آمدنی والی ممالک میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
پاکستان میں آج کل 'کابلی پلاؤ' ڈرامہ کافی مقبول ہو رہا ہے۔ اس ڈرامے میں حاجی مشتاق کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار احتشام الدین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ جب انہیں مرکزی کردار آفر ہوا تو انہوں نے رائٹر کے ہاتھ چومنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ احتشام الدین کا مکمل انٹرویو دیکھیے۔
سندھ کے نگراں وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے افغان مہاجرین کی گرفتاریوں کے معاملے پر کہا ہے کہ ہم صرف ان افراد کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں پناہ دیتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
پاکستان میں ان دنوں بجلی کے زائد بلوں سے شہری پریشان ہیں۔ ملک میں اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تو ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کو اس شعبے میں خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی دن بدن مہنگی کیوں ہو رہی ہے اور پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کیوں ہے؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ ڈراموں میں میچیور عورت کا کردار ادا کرنے سے ان کے ہیروئن اسٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ وی او اے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بیوٹی اسٹینڈرز پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ آج بھی سانولی لڑکی کو منفی کردار میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے سبب کراچی میں ان دنوں افغان شہریوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں غیر قانونی طریقے سے پاکستان آنے والوں کی ہو رہی ہیں۔ تاہم زیرِ حراست بہت سے افغان شہری ایسے بھی ہیں جن کے پاس قانونی دستاویز موجود ہے۔
معروف گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے بچوں کے لیے آن لائن پپٹ شو 'پکے دوست' شروع کیا ہے جس میں وہ بچوں کے لیے تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ ان کو اس شو کا آئیڈیا کیسے آیا اور انہوں نے بچوں کے لیے موسیقی بنانے کا کیوں سوچا؟ دیکھیے عمیر علوی کے ساتھ بلال مقصود کا انٹرویو۔
پاکستان میں چینی کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے ہیں۔ چینی کہیں 180 روپے کلو مل رہی ہے تو کہیں اس کی قیمت 200 روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ پاکستان میں اچانک چینی کی قیمت اتنی زیادہ کیسے بڑھ گئی؟ اسی بارے میں بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
پاکستان میں مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی اور بعض تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ہڑتال کی کال پر کہیں دکانیں بند تو کہیں کھلی رہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں مجموعی صورتِ حال سے متعلق بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
پاکستان کا خلائی تحقیق کا ادارہ ’سپارکو‘ بھارت کے خلائی ادارے اسرو سے پہلے قائم ہوا تھا لیکن پھر پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ پاکستان نے خلائی میدان میں کیا کامیابیاں حاصل کیں اور پھر ترقی کا سفر کیوں رک گیا؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت 300 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے آنے والے دنوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ روپے کی قدر کم ہونے اور ڈالر مہنگا ہونے سے عوام کی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے اندر 40 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ان قیمتوں میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
پاکستان میں خواتین کرکٹ پر بننے والا پہلا ڈرامہ '22 قدم' اس وقت شائقین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس ڈرامے میں اداکارہ حریم فاروق ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے کرکٹ جنون کی حد تک پسند ہے۔ حریم کو اس طرح کا کردار ادا کرنے میں کیا مشکلات پیش آئیں؟ آئیے جانتے ہیں۔
پاکستان میں شاندار فصل ہونے کے دعوؤں کے باوجود صرف ایک سال میں آٹے کی قیمت میں 150 جب کہ چینی کی قیمت میں 80 فی صد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ اس اضافے کی وجہ کیا بنی اور اس سے عوام کی زندگی کس طرح متاثر ہو رہی ہے؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
ڈرامہ سیریل بے بی باجی اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے لیکن اس کی شہرت دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ ساس بہو کی روایتی کہانی پر بننے والا یہ ڈرامہ اتنا مقبول کیسے ہوا؟ جانتے ہیں بے بی باجی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ثمینہ احمد اور ان کی ’مظلوم بہو‘ سنیتا مارشل سے۔
محمد احمد کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اسکرین پر تو لوگوں کو محظوظ کرتے ہی ہیں لیکن بطور اسکرپٹ رائٹر بھی کئی دہائیوں سے انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس وقت ان کا ڈرامہ 'کچھ ان کہی' ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے۔ محمد احمد کا انٹرویو دیکھیے وائس آف امریکہ کے عمیر علوی کے ساتھ۔
آج کل میڈیا پر سیما حیدر کے چرچے ہیں جو محبت کی خاطر پاکستان سے بھارت چلی گئیں۔ لیکن اس ویڈیو میں ہم آپ کو ملوائیں گے ایک ایسی بھارتی خاتون سے جو گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں پھنسی ہوئی ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کے پاس جانے کی امید لیے منتظر ہیں کہ پاکستان کی حکومت انہیں بھارت واپسی کا پروانہ جاری کرے۔
کراچی میں اتوار کو ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور پارٹی کے بانی الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ پولیس نے ریلی کے شرکا پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیا مستقبل میں الطاف حسین کے حامیوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت مل پائے گی؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی سے عوام کو کیا فائدہ ہے؟ کیا اس سے مہنگائی بھی کم ہوگی؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس ویڈیو میں۔
مزید لوڈ کریں