سندھ کے نگراں وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے افغان مہاجرین کی گرفتاریوں کے معاملے پر کہا ہے کہ ہم صرف ان افراد کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں پناہ دیتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔