Khalil Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
پاکستان میں دیگر سرجریز کے ساتھ اب روبوٹک سرجی نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ لیکن یہ عام آپریشنز کی طرح نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے ماہر سرجن درکار ہوتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی سے طریقۂ علاج میں کیا تبدیلی آئی ہے اور روبوٹک سرجری کتنی فائدے مند ہے؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ نے متعدد ممالک کی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے؟ یہ ٹیرفس کیوں لگائے جا رہے ہیں؟ کیا پاکستان بھی اس کی زد میں آئے گا؟ اور ان ٹیرفس کے پاکستان پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ جانیے محمد ثاقب کی رپورٹ میں۔
نالوں کا پانی اور کچرا سمندر میں گرنے سے کراچی کے ساحل آلودہ ہوتے جا رہے ہیں۔ آلودگی سے جہاں تفریحی ساحل خراب ہو رہے ہیں تو وہیں ماہی گیروں کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
پاکستان میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منانے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ اس دن کے حوالے سے 85 سالہ پروفیسر عنایت دین بھی نوجوانوں کی طرح پُر جوش ہیں۔ وہ کرسمس پر گائے جانے والے گیتوں کی اہمیت کے ساتھ ساتھ پہلے اور آج کی تیاری میں کیا فرق دیکھتے ہیں؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
سی پیک منصوبے پاکستان اور چین دونوں کے لیے اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ لیکن کئی برسوں سے ان منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے اور کن منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے؟ جانیے محمد ثاقب کی اس رپورٹ میں۔
کراچی میں مقیم بھارتی شہری حمیدہ بانو 22 سال بعد اپنے وطن روانہ ہو رہی ہیں۔ حمیدہ کو انسانی اسمگلر 2002 میں دھوکے سے پاکستان لے آئے تھے۔ دو سال قبل ان کا رابطہ بھارت میں اپنے بچوں سے ہوا تھا اور اب بالآخر انہیں بھارت روانگی کا پروانہ مل گیا ہے۔ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جس کی ایک مثال 2022 کا سیلاب بھی تھا۔ موسمیاتی تبدیلی کیا ہے اور اس کے اثرات کیسے پڑ رہے ہیں؟ اسی پر سندھ کی ایک لوک فنکارہ میوزیکل گروپ کے ذریعے گاؤں گاؤں جا کر آگاہی دے رہی ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
کراچی میں دفاعی نمائش ’آئیڈیاز‘ میں پاکستان نے اپنا مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون ’شہپر تھری‘ پیش کیا ہے۔ یہ ڈرون کیا صلاحیتیں رکھتا ہے؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس ویڈیو میں۔
کراچی کی صوفیہ حسنین کئی برسوں سے پاکستان میں ایئر کوالٹی مانیٹرز تیار کر رہی ہیں جو فضائی آلودگی کو جانچنے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ کراچی کے کئی علاقوں میں یہ مانیٹرز لگا چکی ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں جانیے کہ یہ مانیٹرز کیسے کام کرتے ہیں اور کیوں ضروری ہیں؟
پاکستان میں ڈھائی کروڑ کے قریب بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں اور ان میں سے آدھی تعداد لڑکیوں کی ہے ۔ بہت سی بچیوں کو سیکنڈری اور اس سے آگے پڑھنے کی اجازت بھی نہیں مل پاتی۔ غیر سرکاری تنظیم 'روشن پاکستان' لڑکیوں کی تعلیم ان رکاوٹوں کو کس طرح دور کر رہی ہے؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ پاکستان کے اس تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کس نوعیت کے ہیں اور ان میں بہتری کی کتنی گنجائش ہے؟ جانتے ہیں محمد ثاقب کی اس رپورٹ میں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں پیر کی شب کراچی ایئرپورٹ پر امریکہ روانگی سے زبردستی روکا گیا اور ان کا پاسپورٹ بھی چھین لیا گیا۔ وائس آف امریکہ کی نمائندہ سدرہ ڈار نے ماہ رنگ بلوچ سے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بات کی ہے۔
کراچی میں اتوار کی شب ہونے والے دھماکے میں دو چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی وزیرِ اعظم کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ چین کے سفارت خانے نے پاکستان سے واقعے کی تحقیقات اور اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمرکوٹ میں توہینِ مذہب کے ملزم کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر حکومت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے کی اصل قاتل انتہا پسندانہ سوچ ہے۔ لیکن اب وہ اپنی زندگی دوسروں کے بچوں کو اس آگ سے بچانے کے لیے وقف کردیں گے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اس وقت شہری ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ بارشوں کے بعد بیشتر سڑکوں پر گڑھے پڑ چکے ہیں جب کہ کئی مقامات پر سیوریج کے پانی کے باعث بھی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ یہ سڑکیں کب بنیں گی؟ جانیے سدرا ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں 30 مئی کو گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 19 بچے بھی شامل تھے۔ پریٹ آباد واقعے کے متاثرین اب کس حال میں ہیں اور وہ کیا سوچتے ہیں؟ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ دیکھیے۔
سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں پہلی بار کھجوروں کے درختوں پر پھل اگے ہیں۔ اس صحرائی زمین پر کاشت کیسے ممکن ہوئی اور اس تجربے سے وہاں کے رہنے والوں کی زندگی میں کیا تبدیلی آ رہی ہے؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں کھیل نامی ایک ادارہ کئی برسوں سے بچوں کو جمناسٹک سکھا رہا ہے۔ یہاں جمناسٹک سیکھنے والی زیادہ تر لڑکیاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس کھیل سے ان کی زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
پاکستان میں حکومت بدھ کو وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ ایسے میں ماہرین اور تجزیہ کار ملک کی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کئی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ وہ تجاویز کیا ہیں؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کی وفاقی حکومت آئندہ چند روز میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق اور ملک کی معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس بجٹ میں حکومت کے لیے کیا بڑے چیلنجز ہیں اور پاکستان کی معیشت کو کن بڑے مسائل کا سامنا ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں