Khalil Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
پاکستانی اداکار زاہد احمد ڈرامہ 'جینٹل مین' میں ہمایوں سعید، یمنیٰ زیدی اور عدنان صدیقی جیسے سینئر اداکار کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اس ڈرامے میں کام کرنے کی وجہ بتائی بلکہ یہ بھی بتایا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کراچی کی رہائشی ماہین بلوچ اپنے علاقے لیاری میں اسکول نہ جانے والے بچوں کو مفت تعلیم دیتی ہیں تاکہ ان کا مستقبل سنوار سکیں۔ پہلے وہ اپنے گھر میں ہی بچوں کو پڑھاتی تھیں مگر اب انہوں نے ایک عمارت کرائے پر لے کر اس میں اسکول بنا لیا ہے۔ ماہین بلوچ کی کہانی دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
پاکستان نے چین کے خلائی مشن کے ساتھ اپنا ایک چھوٹا سیٹیلائٹ بھی چاند کی طرف روانہ کیا ہے۔ لیکن کیا یہ واقعی پاکستان کا کارنامہ ہے یا کوئی عام سا مشن۔ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے عید کی خریداری کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ آج ہم آپ کو دکھائیں گے کہ پانچ ہزار روپے کے محدود بجٹ میں عید کی شاپنگ کیسے کی جا سکتی ہے۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ دیکھیے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے لیکن کیا پاکستان کی معیشت صرف قرض سے ٹھیک ہو پائے گی اور حکومت کو مزید کیا اقدامات کرنے ہوں گے؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدے کی آخری قسط پر مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن حکومت مالی مشکلات کے پیشِ نظر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بھی بات کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان کو پھر آئی ایم ایف سے قرض کیوں چاہیے؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
خطاطی، اشعار اور مختلف عبارتوں والے دوپٹے اور اسکارف خواتین میں خاصے مقبول ہیں اور یہ نیا فیشن بھی۔ لیکن لاہور کے اچھرہ بازار میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد کیا خواتین خطاطی والے ملبوسات کی خریداری میں محتاط ہو گئی ہیں؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
پاکستان کے عام انتخابات میں اب چند ہی روز رہ گئے ہیں۔ اس الیکشن میں جہاں لاکھوں نوجوان ووٹرز پہلی بار ووٹ دیں گے تو وہیں وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 17 فی صد نوجوان کبھی ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ ایسا کیوں ہے اور نوجوان کیا تبدیلی چاہتے ہیں؟ سدرہ ڈار کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر خواجہ سرا کمیونٹی نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ سراؤں کا شکوہ ہے کہ ان کی کمیونٹی کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جا رہا۔ تفصیلات سدرہ ڈار کی رپورٹ میں۔
پاکستان کی نگراں حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فی صد سے کم ہو کر 29 فی صد ہو گئی ہے۔ کیا واقعی پاکستان میں مہنگائی کم ہو گئی ہے اور اس بارے میں عوام کیا سوچتے ہیں؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
کراچی کی ماجدہ محمد پلاسٹک کے کچرے سے بلاکس بناتی ہیں جو تعمیرات میں سیمنٹ کے بلاک کی جگہ استعمال ہو سکتے ہیں۔ یہ بلاک کیسے ہیں اور کیا آپ ان سے اپنے گھر کی دیواریں بنا سکتے ہیں؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کی جانب سے غیر قانون تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کے دوران کئی رجسٹرڈ شدہ افغان پناہ گزینوں کے خاندان کے افراد کو بھی افغانستان بھیجنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری سے خاندان کیسے تقسیم ہو رہے ہیں؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی پروگرام کی نئی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ حکومت ماضی کے برعکس اس بار قسط جلد ملنے کے لیے پر امید کیوں ہے اور کیا اب عوام کی مشکلات بھی کچھ کم ہوں گی؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں 2022 میں آنے والے بدترین سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں اب تک معمول پر نہیں آ سکی ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے سندھ میں متاثر ہونے والے لوگوں کی زندگیاں کیسے بدل گئی ہیں؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس ڈاکیومینٹری میں۔
کراچی کی افغان بستی کے حفیظ اللہ 35 برس سے پاکستان میں مقیم تھے جو اپنے آبائی وطن افغانستان واپس لوٹ رہے ہیں۔ وہ اپنی برسوں کی محنت اور چلتا ہوا کاروبار چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔ حفیظ اللہ کی روداد سنیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک میں مقیم غیر قانونی مہاجرین کو وطن واپس جانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔ ایسے میں کئی برسوں سے پاکستان میں رہائش پذیر بہت سے افغان پناہ گزین اپنا گھر بار چھوڑ کر فوری طور پر افغانستان جانے پر مجبور ہیں۔ کراچی سے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہے اور اسے پروازیں اڑانے کے لیے ایندھن کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پی آئی اے پر قرضوں کا انبار ہے اور حکومت نے اس کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی آئی اے اس نہج تک کیسے پہنچی؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہری کیا کہتے ہیں اور یہ ریلیف عارضی ہے یا مستقل؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان تازہ جھڑپوں میں اموات کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کا منصفانہ بنیادوں پر مستقل حل تلاش کیا جائے۔ مزید تفصیل محمد ثاقب کی رپورٹ میں۔
پاکستان کی حکومت غیرقانونی تارکینِ وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈلائن دے چکی ہے۔ ملک میں کتنی بڑی تعداد میں غیرقانونی تارکینِ وطن ہیں اور انہیں نکالنا کتنا قابلِ عمل ہے؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
مزید لوڈ کریں