Khalil Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس وقت بپر جائے نامی طوفان کے خطرے کا سامنا ہے۔ طوفان اس وقت کراچی کے شمال مشرق سمندر میں موجود ہے۔ یہ طوفان کتنا طاقت ور ہے اور اس سے کون کون سے ساحلی علاقوں کو خطرہ ہوسکتا ہے؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں رواں مالی سال صنعتی ترقی منفی دو سے بھی نیچے چلی گئی جو گزشتہ سال ساڑھے چھ فی صد سے زیادہ تھی جس کے باعث بے روزگاری بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ صنعتوں کا پہیہ کیوں جام ہو رہا ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں۔
اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو یکم جون سے شاید آپ کے استعمال کی دواؤں کی قیمت بھی بڑھ چکی ہو اور آپ کو 14 سے 20 فی صد تک اضافی رقم ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ دواؤں کی قیمت میں اضافے سے شہریوں پر کیا گزر رہی ہے؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان اور روس کے درمیان سمندر کے راستے براہ راست تجارت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ماہرین دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو دنیا کی بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتِ حال میں اہم قرار دے رہے ہیں۔ محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کی کچھ شقوں کو غیر اسلامی قرار دیا ہے جس کے خلاف خواجہ سرا کمیونٹی احتجاج کر رہی ہے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کو شرعی عدالت کے فیصلے پر کیا اعترضات ہیں؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
جمیل احمد ایک بینک میں سیکیورٹی گارڈ ہیں۔ لوگوں کے لاکھوں، کروڑوں روپے کی حفاظت کرنے والے جمیل کی تنخواہ اتنی قلیل ہے کہ اس میں گھر کے اخراجات بھی مشکل سے پورے ہوتے ہیں۔ مہنگائی نے ان کی جیب پر بوجھ مزید بڑھا دیا ہے۔ اس صورتِ حال میں وہ کیسے گزارا کر رہے ہیں؟ جانیے انہی کی زبانی۔
کراچی میں ایک فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے دوران چار فائر فائٹرز کی زندگیوں کی چراغ بجھ گئے۔ محمد محسن بھی ان فائٹرز میں سے ایک تھے۔ محسن کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس پرخطر کام کے دوران انہیں مکمل حفاظتی سامان بھی فراہم نہیں کیا جاتا تھا اور وہ سادہ کپڑوں میں کام پر جاتے تھے۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ
"روزے کا وقت ہوتے ہی توپ کا گولہ چھوڑا جاتا تھا اور اسی طرح سحر کا وقت ختم ہوتے ہوئے بھی گولہ داغا جاتا تھا۔ ہمارے بھوپال میں مہمان داری بہت ہوتی تھی۔ خواتین ہاتھ سے سویاں بناتی تھیں جو بہت باریک ہوتی تھیں۔" ریٹائرڈ اسکول پرنسپل نسیم حمزہ کی یادیں وائس آف امریکہ کی سیریز 'ماضی کے رمضان' میں۔
کراچی کے چڑیا گھر میں 17سالہ ہتھنی نور جہاں کے معائنے کے لیے بیرون ملک سے آنے والے معالجین بدھ کو اس کے علاج میں مصروف رہے۔ بیمار ہتھنی کے مختلف ٹیسٹ ہوئے اور ادویات دی گئیں۔ نور جہاں کیسے بیمار ہوئی اور اب صحت یاب ہونے کے بعد اسے کہاں رکھا جائے گا؟ تفصیلات سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
آزادی کے 75 برس بعد بھی پاکستان اور بھارت دوست نہیں بن سکے جس کا خمیازہ دونوں ملکوں کے عوام بھگتتے ہیں۔ بالخصوص وہ خاندان جن کے رشتے دار 1947 کے بعد ان دو ممالک میں تقسیم ہو گئے۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ میں دیکھیے ان خواتین کی کہانی جو پابندیوں کے باعث چاہ کر بھی اپنے پیاروں سے ملنے بھارت نہیں جاسکتیں۔
پاکستان میں حکومت نے منی بحٹ میں عام استعمال کی بیشتر اشیا پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی ایک نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس مہنگائی سے عوام کس طرح متاثر ہوں گے اور کون سی اشیا مہنگی ہوں گی؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
پاکستان اور بھارت کے ماہی گیر اکثر سمندری حدود کی خلاف ورزی کے نتیجے میں گرفتار کر لیے جاتے ہیں۔ ان ماہی گیروں کی قید بعض اوقات اتنی طویل ہوجاتی ہے کہ اہلِ خانہ ان کی خیریت بھی نہیں جان پاتے۔ کئی ماہی گیروں کی بیویوں کی زندگی تو بیوہ جیسی گزرنے لگتی ہے۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ کی شگفتہ آصف مکس مارشل آرٹ کی کھلاڑی ہیں۔ اپنے اس شوق کی خاطر وہ تین برس قبل اپنا گھر چھوڑ کر کراچی چلی آئیں۔ 22 سالہ شگفتہ قومی چیمپئن کیسے بنیں؟ جانیے ان ہی کی زبانی سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ضرور ہے لیکن گرین شرٹس اس میں دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ پاکستان نے نہ تو گزشتہ اولمپکس کے لیے کوالی فائی کیا تھا نہ ہی وہ حالیہ دنوں بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کا حصہ ہے۔ پاکستان میں ہاکی کے زوال کی کیا وجوہات ہیں؟ دیکھیے عمیر علوی اور خلیل احمد کی رپورٹ میں
آج دنیا بھر میں تعلیم کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہم آپ کے لیے سندھ کے علاقے تھرپارکر سے کچھ ایسی بچیوں کی کہانی لائے ہیں جن میں علم کی جستجو تو ہے لیکن اس کا حصول ان کے لیے آسان نہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کو نو سال گزر چکے ہیں لیکن اس کیس میں بھی اہلِ خانہ اب تک انصاف کے منتظر ہیں۔ حال ہی میں پروین رحمان قتل کیس پھر سے خبروں میں آیا جب سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا۔ اس فیصلے پر پروین رحمان کے اہلِ خانہ کیا کہتے ہیں؟ دیکھیے
فیفا ورلڈ کپ کے شائقین فائنل میں ارجنٹائن اور فرانس کے اچھے کھیل کی امید کیے ہوئے ہیں۔ کراچی کے صدیق بلوچ گوٹھ میں بھی کچھ مداح ارجنٹائن کی فتح چاہتے ہیں جب کہ بعض شائقین کو فرانس سے کامیابی کی امید ہے۔ مزید جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں ان دنوں کئی چھوٹی بڑی صنعتیں بیرون ملک سے خام مال اور مشینری منگوانے میں رکاوٹوں کی شکایت کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ ان رکاوٹوں کی بڑی وجہ ایل سیز نہ کھلنا بتایا جاتا ہے۔ محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
کراچی کے نسلہ ٹاور کو منہدم کیے جانے کے واقعے کو ایک برس بیت گیا ہے۔ یہ ایک برس متاثرہ رہائشیوں کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں تھا۔ وہ آج بھی وہاں گزرے لمحات کو یاد کرتے ہیں۔ اُن کا یہ بھی شکوہ ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود تاحال اُنہیں معاوضہ نہیں ملا۔سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔۔۔
حال ہی میں سندھ کے گورنر کی ذمے داریاں سنبھالنے والے کامران خان ٹیسوری سیاست میں بہت کم وقت میں بہت آگے پہنچ جانے والے لوگوں میں سے ہیں۔ بعض افراد انہیں ایک متنازع کردار سمجھتے ہیں اور ان کی بطور گورنر تعیناتی کو غیر سیاسی قوتوں کے اثر و رسوخ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ ان کا انٹرویو دیکھیے۔
مزید لوڈ کریں