رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان میں علیحدگی کی تصدیق پر خوشیاں

جنوبی سوڈان میں علیحدگی کی تصدیق پر خوشیاں
جنوبی سوڈان میں علیحدگی کی تصدیق پر خوشیاں

سوڈان میں اتوار کے روز سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ریفرینڈم میں تقریباً 99 فیصد آبادی نے ملک کے جنوبی حصے کو شمال سے علیحدہ کرنے کے حق میں ووٹ دیاہے۔

سوڈان میں اتوار کے روز سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ریفرینڈم میں تقریباً 99 فیصد آبادی نے ملک کے جنوبی حصے کو شمال سے علیحدہ کرنے کے حق میں ووٹ دیاہے۔

اعلان کے فوراً بعد جنوبی سوڈان میں جشن کا سا سماں پیدا ہو گیا ۔ ریفرینڈم کمشن نے اعلان کلے مطابق تقریباً تیس لاکھ اسی ہزار ووٹروں میں سے صرف سولہ ہزار نے ملک کی تقسیم کے خلاف ووٹ ڈالے۔

معاہدے کے مطابق جنوبی سوڈان نو جولائی کو ایک الگ ملک کے طور پر باقاعدہ اعلان کرے گا۔

اس اعلان کے بعد ہی سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کا بھی شروع ہوگیا۔ سوڈان میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر جاری ہونے والی اپیلوں کے جواب میں طلباء نے اتوار کو خُرطوم میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

مظاہرین کو دارالحکومت کی سڑکوں پر بھاری تعداد میں تعینات پولیس کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق بلوائیوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اورطلباء کو یونیورسٹیوں کے اندر محدود رکھنے کے لیے اُنھیں گھیرے میں لئے رکھا۔

سوڈان میں احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ مصر میں حکومت مخالف مظاہروں سے متاثر ہوکر انھوں نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG