رسائی کے لنکس

سوڈان: دارفر میں دو نئی ریاستوں کا قیام


سوڈان: دارفر میں دو نئی ریاستوں کا قیام
سوڈان: دارفر میں دو نئی ریاستوں کا قیام

سوڈان کی حکومت نے دارفر میں دو نئی ریاستیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس سے اس جنگ زدہ علاقے میں ریاستوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوجائے گی۔

حکومت نواز اخبار سوڈان ویژن کی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نئی ریاستیں وسطیٰ دارفر اور مشرقی دارفر ہوں گی ۔ وسطیٰ دارفر کا صدر مقام زالنجی جب کہ مشرقی ریاست کا الدائین ہوگا۔

دارفر پر ایک اعلی سطحی کمیٹی نے، جس کی صدارت صدر عمر البشیر کی تھی، پیر کے روز دو نئی ریاستوں کے قیام کی منظوری دی۔

رائیٹرز نیوز ایجنسی نے باغی تنظیم سوڈان لبریشن آرمی کے ایک نمائندے کے حوالے سے کہاہے کہ انہوں نے صدر کے اس منصوبے کومسترد کردیا ہے۔ نمائندے کا کہناتھا کہ اس منصوبے کا مقصد حکومت کی جانب سے دارفر کے قبائل کو تقسیم کرنا اور باغیوں کی قوت کو نقصان پہنچانا ہے۔

سوڈان کی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی نقشہ جاری نہیں کیا اور نہ ہی نئی ریاستوں کی سرحدوں کی وضاحت کی ہے۔

دارفر کا ایک بڑا علاقہ تین ریاستوں میں تقسیم ہے جنہیں شمال، جنوب اور مغربی دارفر کہا جاتا ہے۔

دارفر کے باغیوں نے 2003ء میں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے ۔ ان کا الزام ہے کہ خرطوم اس علاقے کو نظرانداز کررہاہے۔

XS
SM
MD
LG