رسائی کے لنکس

سوڈان: انٹیلی جنس کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا


سوڈان: انٹیلی جنس کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا
سوڈان: انٹیلی جنس کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا

سوڈان کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ صدر عمر البشیر نے اپنے سیکیورٹی ایڈوائزر صالح عبداللہ گوش کو برطرف کردیا ہے۔

منگل کو دیر گئے جاری کیے جانے والے اس اعلان میں برطرفی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

انہیں حکمران کانگریس پارٹی کی دوسری اہم شخصیت نافعی علی نافعی کے ساتھ ایک اعلانیہ اختلاف کے بعد برطرف کیا گیا ہے۔

صالح حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ تعاون کے حامی تھے جبکہ نافعی اسے غیر ضروری خیال کرتے ہیں۔

حکمران جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کی صفوں میں اس وقت سے تقسیم بڑھتی جاری ہے جب اس سال کے شروع میں جنوبی سوڈان کے باشندوں نے شمال سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیاتھا۔

صالح عبداللہ گوش سوڈان کی انٹیلی جنس کے سربراہ تھے ۔ اپنی اس حیثیت میں وہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران انسداد دہشت گردی سے متعلق معاملات پر امریکی سی آئی اے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG