رسائی کے لنکس

شمالی اور جنوبی سوڈان غیر فوجی سرحد پر قیام پر متفق


شمالی اور جنوبی سوڈان غیر فوجی سرحد پر قیام پر متفق
شمالی اور جنوبی سوڈان غیر فوجی سرحد پر قیام پر متفق

افریقی یونین کا کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی سوڈان اہم سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کے لیے غیرفوجی سرحدی زون کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں۔

منگل کے روز افریقی یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان پیر کے روز ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں مذاکرات کے بعد سرحدی زون کی مشترکہ نگرانی اور گشت کے معاملات پر اتفاق ہوگیا۔

افریقی یونین کے ایک مشیر الیکس دی وال نےکہا ہے کہ شمالی اور جنوبی سوڈان کی 22 سوکلومیٹر طویل سرحد کے دونوں جانب کا دس کلومیٹر کا علاقہ غیر فوجی زون قرار دیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ غیر فوجی زون نوجولائی سے قائم ہوجائے گا۔ جنوبی سوڈان کی آزادی کا اعلان بھی نو جولائی کو ہی متوقع ہے۔

افریقی یونین نے کہاہے کہ شمالی اور جنوبی سوڈان کی حکومتیں ایک دوسرے کے ساتھ بہتر اور مستحکم تعلقات کے قیام پر بھی متفق ہوگئی ہیں۔

شمالی سوڈان کی فورسز نے اس ماہ کے شروع میں تیل سے مالامال علاقے ابیی پر قبضہ کرلیا تھا اور وہاں سے فوجی ہٹانے کی اقوام متحدہ، امریکہ اور جنوبی سوڈان کی اپیلوں کو مسترد کردیا تھا۔

سوڈان کے شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان 21 سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کا اختتام 2005ء میں ہواتھا۔ اس سال جنوری میں ہونے والے ایک ریفرنڈم نے جنوبی حصے سے شمال سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG