رسائی کے لنکس

اسپین: امریکی فوجی اڈے کے قیام کا معاہدہ منظور


فائل
فائل

فوجی اڈے کے قیام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے تحت، امریکہ اسپین کے شہر سیول کے مورون ائرپورٹ پر اپنے 3000 فوجی اور 40 فوجی طیارے رکھ سکے گا

اسپین حکومت نے افریقی بحران سے نمٹنے کے لئے سیول میں ایک مستقل امریکی فوجی اڈے کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

فوجی اڈے کے قیام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے تحت امریکہ اسپین کے شہر سیول کے مورون ائرپورٹ پر اپنے 3000 فوجی اور 40 فوجی طیارے رکھ سکے گا۔

کوئی 800 امریکی فوجی پہلے ہی امریکہ اور اسپین کے درمیان 1988ء میں ہونے والے معاہدے کے تحت تعینات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری سوموار کو میڈرڈ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اس تازہ ترین معاہدے پر دستخط کریں گے اور اسپین کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسپین کے نائب وزیر اعظم سوریا سنزسانتاماریہ نے جمعہ کو رپورٹر سے بات چیت میں کہا کہ اتنی بڑی فوج کا مقصد افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی کے استحکام میں اپنا حصہ ادا کرنا ہے۔

امریکی افواج حالیہ برسوں کے دوران لائبریا میں فوجی تعیناتی اور افریقی ممالک میں ایبویلا کے خلاف جنگ سمیت متعدد مشن شروع کر رکھے ہیں۔ لیکن، ان کے پاس مشرقی افریقی ممالک میں جبوتی کے مقام پر صرف ایک فوجی اڈا ہے۔

XS
SM
MD
LG