رسائی کے لنکس

افغانستان: ہیلمند فوجی اڈا افغان فوج کے حوالے


امریکی، برطانوی افواج
امریکی، برطانوی افواج

اپنی تعیناتی کے عروج کے دِنوں میں، اتحاد کے اس مشترکہ اڈے پر 40000تک اہل کار موجود ہوا کرتے تھے، جن میں غیر ملکی فوجیں اور ٹھیکے دار تعینات تھے

برطانوی اور امریکی فوج نے افغانستان کے جنوبی صوبہٴہیلمند پر معرکہ آرائی کی کارروائیاں باضابطہ طور پر بند کردی ہیں، جس مناسبت سے ملک کا سب سے بڑا فوجی اڈا افغان افواج کے حوالے کردیا گیا۔


کیمپ بیسشن پر اتوار کے روز منعقدہ تقریب میں برطانوی پرچم اتارا گیا، جب کہ قریبی کیمپ لیدرنیک پر امریکی پرچم کو طے شدہ وقت پر نیچے اتار لیا گیا۔

برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون نے طالبان سے نمٹنے کے لیے ادا کیے گئے کردار پر، بوطانوی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشن بند کرتے ہوئے برطانوی افواج کو سرانجام دیے گئے کام پر فخر ہے، جنھوں نے افغانستان کو ’ایک مستحکم مستقبل کی بہترین نوید کا ایک موقع دیا ہے‘۔

اپنی تعیناتی کے عروج کے دنوں کے دوران، اتحاد کے اس مشترکہ اڈے پر 40000 تک اہل کار موجود تھے، جن میں غیر ملکی فوجیں اور ٹھیکے دار تعینات تھے۔

ایسے میں جب ملک سے فوجوں کا انخلا جاری ہے، دسمبر کے بعد ملک میں 12000 غیر ملکی فوجی موجود رہیں گے، جو افغان افواج کو تربیت یا مشاورت کے فرائض انجام دیں گے۔

XS
SM
MD
LG