رسائی کے لنکس

فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں کاسٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفٰی اور اداکارہ ماہرہ خان کو پہلی بار ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نبیل قریشی نے فلم 'قائد اعظم زندہ باد' کے لیے دونوں کو سائن کیا ہے۔ نبیل قریشی نے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔

ماہرہ خان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ جب کہ فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر کیا ہے۔ فلم 'قائد اعظم زندہ باد' مزاح اور ایکشن پر مبنی ہے جس میں فہد مصطفٰی پولیس انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے۔

فہد مصطفیٰ اس سے قبل نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا اور لوڈ ویڈنگ جیسی کامیاب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ یہ فلمیں بھی نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کی تھیں۔

نبیل قریشی نے رواں سال اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ دو نئی فلموں 'قائداعظم زندہ باد' اور 'فیٹ مین' پر کام کررہے ہیں۔ نبیل قریشی نے ستمبر میں انکشاف کیا تھا کہ فلم 'قائد اعظم زندہ باد' کے ہیرو فہد مصطفٰی ہوں گے تاہم انہوں نے ہیروئین کا اعلان نہیں کیا تھا۔

فلم اگلے سال 2020 میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرریلیز ہوگی۔

XS
SM
MD
LG