رسائی کے لنکس

ساٹھ کروڑ کا بزنس اور صدر عارف علوی کا دل جیتنے والی فلم


پاکستان فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے حوالے سے جہاں کامیابی کے نئے ریکارڈز بنانے کے دعوے سامنے آئے ہیں وہیں پاکستان کے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی یہ فلم دیکھی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صدر نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ فلم انہیں بہت پسند آئی ہے ۔

​صدر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ’میں نےکل فلم’ جوانی پھر نہیں آنی2 ‘دیکھی۔ فلم بہترین ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت اچھی تفریح فراہم کررہا ہے۔‘

فلم کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری،ماورہ حسین، کبریٰ خان، مہوش حیات اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

فلم کی ڈسٹری بیوشن فرم کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ فلم’جوانی پھر نہیں آنی2‘ ریلیز سے اب تک 60 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

یہ پہلی پاکستان فلم ہے جس نے اتنا زیادہ بزنس کیا ہے۔ فلم اب بھی سنیما گھروں کی زینت ہے۔

کراچی کے ایک شہری مشتاق سبحانی نے وی او اے کو بتایا کہ وہ بھی اپنے دوست کے ساتھ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ دیکھنے گئے تھے جبکہ وہ اس کا پہلا سیکوئل بھی دیکھ چکے ہیں۔ فلم کی کہانی ہمارے معاشرے کی کہانی ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ زیادہ دیکھی اور پسند کی جارہی ہے۔

وی او اے کے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا ’پڑوسی ممالک کی فلموں تک رسائی کے باوجود ’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’نامعلوم افراد ‘ایکٹرا ن لاء‘ اور جوانی پھر نہیں آنی ‘ جیسی فلموں کی کامیابی اس جانب واضح اشارہ ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ماضی کے مقابلے میں بہت کچھ بدل گیا ہے اور اگر کامیابی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستانی فلمیں، دیگر ملکوں کی فلموں کا مقابلہ کریں گی۔

XS
SM
MD
LG