'کک' کے سیکوئل سے متعلق فی الحال کوئی آفیشل اعلان تو سامنے نہیں آیا ہے لیکن ساجد نادیادوالا نے جمعے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے مداح 'کک ٹو' کی طرف اشارہ سمجھ رہے ہیں۔
بئی پولیس کے عہدیدار نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ گووندا اب ٹھیک ہیں جب کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں احتیاطاً اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
فلم کے تیسرے حصے کی ہدایات انیس بزمی نے دی ہیں جب کہ اسے پروڈکشن کمپنی 'ٹی سیریز' کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
بھارتی اداکار عامر خان کی سابقہ بیوی اور بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن راؤ کی فلم "لاپتہ لیڈز" آسکر 2025 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کی جائے گی۔ یہ فلم ایک رومینٹک کامیڈی ہے اور پدرشاہی نظام پر طنز کو پیش کرتی ہے۔ وی او انڈیا کی وتسلہ سنگھ کی کرن راؤ سے گفتگو
بھارتی سیاسی جماعت مہاراشٹرا نونرمن سینا (ایم این ایس) کے رہنما امے کھوپکر نے بھارتی میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ بھارت میں پاکستانی فلم ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اٹلی کے شہر میلان میں دنیا بھر سے معروف فیشن ڈیزائنرز سال 2025 کے لیے موسمِ بہار اور گرما کے ملبوسات پیش کر رہے ہیں۔ 17 ستمبر سے شروع ہونے والا فیشن ویک 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔ نمائش میں ارمانی اور پراڈا سمیت دیگر لگژری برانڈز اپنی کلیکشن پیش کر چکی ہیں۔ فیشن ویک کی تصاویر دیکھیے۔
ہدایت کار بلال لاشاری کے مطابق 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' دو اکتوبر کو بھارتی پنجاب کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ البتہ اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ فلم کن کن شہروں میں ریلیز ہو گی۔
بہترین ڈرامہ سیریز کے علاوہ 'شوگن' نے بہترین مرکزی اداکار و اداکارہ سمیت بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
انڈس آرٹس کونسل ہیوسٹن کے زیر اہتمام اور ہالی ووڈ کے پاکستانی امریکی اداکاروں کی سپورٹ سے شروع کیا جانے والا ’’ رنگ فلم فیسٹیول ‘‘ ایسا عالمی فلم میلہ ہے دنیا بھر کے پاکستانی فلم میکرز کی بنائی ہوئی فلموں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر پیش کرتا ہے اور بہترین فلمموں کو ایوارڈز سے نوازتا ہے۔
امریکہ میں ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے 'ایمی ایوارڈز' کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 76ویں ایمی ایوارڈز کے لیے جاپانی سیریز 'شوگن' سب سے زیادہ 25 نامزدگیاں حاصل کر کے سرِ فہرست ہے۔
بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے والد انیل کلدیپ مہتا کی مبینہ خودکشی کے بعد ساتھی فن کاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available