بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں میں ہفتے اور اتوار کو بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز آئیفا کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، مادھوری ڈکشت، کترینہ کیف اور کرینہ کپور سمیت بالی وڈ اسٹارز نے تقریب کی رونقیں بڑھائیں۔ اس سال آئیفا کی سلور جوبلی بھی تھی جب کہ آئیفا نے پہلی بار ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فلموں اور سیریز کے لیے الگ ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔ آئیفا 2025 کی جھلکیاں دیکھیں۔