یرغمالوں کی 15 ماہ بعد رہائی؛ اسرائیلی طبی حکام کو کیا خدشہ ہے؟
اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینی عسکری تنظیم حماس سات یرغمالوں کو رہا کر چکی ہے جب کہ مزید یرغمال رواں ہفتے رہا کیے جائیں گے۔ رہائی پانے والوں کے حوالے سے اسرائیلی طبی حکام متعدد خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو اس وقت ہوا تھا جب فلسطینی تنظیم حماس نے جنوبی اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کیا تھا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس حملے میں بارہ سو افراد ہلاک اور ڈھائی سو کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اسرائیل سمجھتا ہے کہ غزہ میں موجود لگ بھگ نوے یرغمالوں میں سے ایک تہائی کی موت ہو چکی ہے۔ حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق سینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔
مزید ویڈیوز
-
فروری 05, 2025
امریکہ میں انڈے کیوں نایاب ہو گئے؟
-
فروری 05, 2025
غزہ کا انتظام سنبھال لیں گے، صدر ٹرمپ
-
فروری 05, 2025
نیویارک: ڈاؤن سنڈروم کی شکار فوٹوگرافر
-
فروری 04, 2025
کراچی شہر جتنا برفانی تودہ کس جانب بڑھ رہا ہے؟
-
فروری 03, 2025
تباہ حال اسکواش کورٹ سے عالمی مقابلے تک کا سفر