امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم غیر سرکاری تنظیم فریڈم ہاؤس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی حقوق اور شہری آزادیوں کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔ اس رپورٹ پر تجزیہ کار اور کشمیری کیا کہتے ہیں؟ جانیے سری نگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
یو ایس اے جی ایم کے چیف ایگزیکٹو رومن نپولی نے عملے کو ارسال کی گئی ایک ای میل کے ذریعے کیری لیک کی ایجنسی میں بطور خصوصی ایڈوائزر آمد کے بارے میں بتایا۔
واشنگٹن میں قائم تنظیم فریڈم ہاوٴس کی سالانہ رپورٹ پاکستان جمہوری اور شخصی آزادیوں میں مزید نیچے
ارشاد احمد عارف کا کہنا تھا کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے اخبار کی صنعت شدید متاثر ہوئی ہے۔ نجی کمپنیوں کے اشہتارات بھی کم ہو گئے ہیں، لہذٰا اخبارات کی آمدن کا واحد ذریعہ اب حکومتی اشتہارات ہی رہ گئے ہیں۔
پریس سیکرٹری لیویٹ نے روزانہ کی بریفنگ میں بتایا کہ اس انتظامیہ میں اب وائٹ ہاؤس کی پریس ٹیم یہ تعین کرے گی کہ ایئرفورس ون (صدر کا طیارہ) اور اوول آفس(صدر کا دفتر) جیسی جگہوں پر کسے رسائی دی جائے۔
ریڈیو بیگم کا آغاز طالبان کے افغانستان پر قبضے سے پانچ ماہ قبل آٹھ مارچ 2021 کو بین الاقوامی ویمنز ڈے پر ہوا تھا۔
رضی صاحب کا آبائی تعلق متحدہ ہندوستان کے صوبے بہار کے تاریخی شہر گیا سے تھا۔ روایت ہے کہ مہاتما بودھ کو نروان اسی علاقے میں ملا تھا۔ شاید اس سرزمین کا ہی اثر تھا کہ رضی صاحب انتہائی صلح جو طبیعت کے مالک تھے۔ میں نے انہیں کبھی کسی سے الجھتے یا اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا۔
ماہر قانون صلاح الدین نے خبردار کیا کہ اس قانون کے تحت کوئی بھی شخص، متاثرہ فریق بنے بغیر، شکایت درج کروا سکتا ہے جس سے اس کے وسیع اور ناجائز استعمال کے دروازے کھل جائیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس بل کے ذریعے اظہارِ رائے پر پابندی لگ رہی ہے ۔اس سے' بوٹوں' کی خوشبو آ رہی ہے ہم اس بل کے خلاف واک آؤٹ کرتے ہیں جس کے بعد اے این پی کے سینیٹرز واک آؤٹ کر کے چلے گئے ۔
پاکستان میں صحافی سوشل میڈیا سے متعلق پیکا قوانین میں ترمیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ منگل کو اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ اس قانون پر صحافیوں کے اعتراضات کیا ہیں؟ جانیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔
سینیٹ آف پاکستان نے بھی پیکا ترمیمی ایکٹ کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے جس کے بعد اسے دستخط کے لیے صدرِ مملکت کے پاس بھیجا جائے گا۔
بدھ کو یوایس اے جی ایم کی قیادت کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بوزیل اور ان کے خاندان نے مساوات اور انصاف کے امریکی اصولوں کے لیے جدو جہد کی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available