سن 1999 پاکستان کی سیاست میں ہنگامہ خیز سال تھا۔ اس برس آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے دو تہائی اکثریت سے منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس سال کے دیگر اہم واقعات کے لیے دیکھیے اس ٹائم لائن میں۔
سال 1996 پاکستان کی تاریخ میں کئی حوالوں سے یادرگار سال تھا۔ اس برس پاکستان نے کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی کی اور عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی۔ اس سال میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل اور وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے جیسے واقعات ہوئے۔ 1996 کے دیگر واقعات جانیے اس ٹائم لائن میں۔
سال 1995 میں بے نظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پنجاب میں گورنر راج نافذ کرکے حکومت ختم کردی گئی۔ کرکٹر عمران خان کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی بھی اسی برس ہوئی۔ 1995 کے دیگر اہم واقعات کے لیے دیکھیے یہ ٹائم لائن۔
پاکستان 1994 میں بھی سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا۔ نواز شریف نے وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف 'تحریکِ نجات' ٹرین مارچ کیا۔ وہیں 1990 کے انتخابات کے دوران سیاست دانوں اور فوجی افسران میں رقوم کی تقسیم کا انکشاف بھی ہوا۔ سن 1994 کے دیگر اہم واقعات جاننے کے لیے دیکھیے یہ ٹائم لائن۔
سن 1993 پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ہنگامہ خیز سال تھا جب آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر وزیرِ اعظم نواز شریف اور صدر غلام اسحاق خان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے جو وقت کے ساتھ ساتھ اتنے بڑھے کہ صدر نے نواز شریف کی حکومت برطرف کر دی۔ 1993 کے دیگر اہم واقعات دیکھیے اس ٹائم لائن میں
سال 1992 کے اوائل میں پاکستان کو کرکٹ کے میدان سے ورلڈکپ کی جیت کی صورت میں خوشی ملی۔ اس سال لاہور اسلام آباد موٹروے کی تعمیر کا آغاز بھی ہوا۔ لیکن اس سال کے وسط میں کراچی سمیت سندھ میں فوجی آپریشن بھی شروع ہوا۔ اس سال کے دیگر اہم واقعات کے لیے دیکھیے یہ ٹائم لائن۔
صدر غلام اسحاق خان اور وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے درمیان مسلسل جاری سیاسی چپقلش کا نتیجہ بالآخر 1990 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔ اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں نواز شریف پہلی مرتبہ وزیرِ اعظم بنے۔ 1990 کے دیگر واقعات کے لیے دیکھیے یہ ٹائم لائن۔
پاکستان کی تاریخ میں 1989 ایک اور ہنگامہ خیز سال تھا۔ وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرنے کے لیے خفیہ اداروں کے ’آپریشن مڈ نائٹ جیکال‘ کا انکشاف ہوا اور اسی سال ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بھی پیش کی گئی۔ 1989 کے دیگر اہم واقعات جاننے کے لیے دیکھیے یہ ٹائم لائن۔
سن 1988 پاکستان کی سیاسی تاریخ کے لیے کئی تبدیلیاں لے کر آیا۔ جنرل ضیاء الحق نے محمد خان جونیجو کی حکومت برطرف کی۔ اسی سال جنرل ضیاء کی طیارہ حادثے میں موت ہوئی جب کہ انتخابات کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو مسلم دنیا اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بنیں۔ اس سال کے دیگرواقعات کے لیے ٹائم لائن دیکھیں
سن 1987 میں پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے پر تھی کہ سرحد پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ اسی دوران جنرل ضیاء الحق میچ دیکھنے بھارت پہنچ گئے۔ ان کے اس دورے نے 'کرکٹ ڈپلومیسی' کی اصطلاح کو جنم دیا۔ 1987 کے دیگر اہم واقعات کے لیے دیکھیے یہ ٹائم لائن۔
بے نظیر بھٹو سوا دو برس کی جلا وطنی کے بعد 1986 میں پاکستان واپس آئیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے ساتھ ضیاء الحق کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ 1986 کے دیگر واقعات جاننے کے لیے دیکھیے یہ ٹائم لائن۔
بے نظیر بھٹو کی طویل نظر بندی کے بعد بیرونِ ملک روانگی اور ایم کیو ایم کا قیام 1984 کے اہم سیاسی واقعات تھے جب کہ جنرل ضیاء الحق نے اپنی صدرات کے تسلسل کے لیے ریفرنڈم بھی اسی سال کرایا۔ اس برس پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر تنازع کا آغاز ہوا۔
مزید لوڈ کریں