ابتدائی بلے باز گپٹل نے 105 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ ٹیلر 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
میسی کو برازیل ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں ارجنٹائن کی 0-1 سے شکست کے باوجود ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
اتوار کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیئرو میں 30 منٹ کے اضافی کھیل میں جرمنی نے ارجنٹینا کو ایک-صفر سے شکست دے کر چمپئین شپ اپنے نام کرلی۔ جرمنی نے یہ واحد گول اضافی وقت کے دوران کیا؛ اور اس طرح، تاریخ میں پہلی بار ایک یورپی ٹیم نے لاطینی امریکہ کی سرزمین پر دنیائے فٹ بال کا اعلیٰ ترین اعزاز جیتا۔
جرمنی نے ارجنٹینا کو ایک صفر سے ہرا دیا؛ اور اس طرح، تاریخ میں پہلی بار ایک یورپی ٹیم نے لاطینی امریکہ کی سرزمین پر دنیائے فٹ بال کا اعلیٰ ترین اعزاز جیتا
ہوم گراؤنڈ پر 39 سال سے ناقابلِ شکست چلی آرہی برازیل کی ٹیم کو پانچ روز میں یہ دوسری شکست اٹھانا پڑی ہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کی تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں نیدرلینڈز نے میزبان برازیل کو 0-3 سے شکست دیدی ہے۔ ہفتے کو برازیلیا میں کھیلے جانے والے میچ میں برازیل کی ٹیم ایک بار پھر حواس باختہ دکھائی دی اور ڈچ کھلاڑیوں کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ ہوم گراؤنڈ پر 39 سال سے ناقابلِ شکست چلی آرہی برازیل کی ٹیم کو پانچ روز میں یہ دوسری شکست اٹھانا پڑی ہے۔
برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نیدرلینڈز کو پینلٹی ککس پر 2-4 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ پہلا سیمی فائنل تھا جس میں مقررہ اور اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں اور میچ کا فیصلہ پیلنٹیز پر کیا گیا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ پہلا سیمی فائنل تھا جس میں مقررہ اور اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں۔
فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی میزبان برازیل کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے بدترین شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ منگل کو بیلو ہوریزانٹے میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے دوران 18 منٹ کے اندر جرمنی نے پے در پے پانچ گول کرکے برازیلین ٹیم اور شائقین کی سٹی گم کردی تھی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں مزید دو گول کرکے جرمنی نے برازیل کے ورلڈ کپ جیتنے کے ارمان خاک میں ملادیے۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی بدترین شکست کا سامنے کرنے کے بعد میزبان برازیل کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے جب کہ جرمنی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
اضافی وقت کے دوران بھی کوئی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔
ارجنٹائن کی ٹیم 24 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل اس نے 1990ء کے عالمی کپ کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔
مزید لوڈ کریں