فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی میزبان برازیل کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے بدترین شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ منگل کو بیلو ہوریزانٹے میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے دوران 18 منٹ کے اندر جرمنی نے پے در پے پانچ گول کرکے برازیلین ٹیم اور شائقین کی سٹی گم کردی تھی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں مزید دو گول کرکے جرمنی نے برازیل کے ورلڈ کپ جیتنے کے ارمان خاک میں ملادیے۔
جرمنی فائنل میں، برازیل کے خواب چکنا چور

1
برازیل فٹبال ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل اور جرمنی مدّمقابل ہوئے

2
جرمن کھلاڑیوں کے تابڑ توڑ حملوں کے باعث برازیل کی ٹیم حواس باختہ نظر آئی

3
جرمنی کے ہاتھوں ہارنے پر برازیل کے کھلاڑی افسردہ ہیں

4
جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست کھانے پر برازیل کے لوئز گسٹاوو افسوس کرتے ہوئے