فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کی تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں نیدرلینڈز نے میزبان برازیل کو 0-3 سے شکست دیدی ہے۔ ہفتے کو برازیلیا میں کھیلے جانے والے میچ میں برازیل کی ٹیم ایک بار پھر حواس باختہ دکھائی دی اور ڈچ کھلاڑیوں کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ ہوم گراؤنڈ پر 39 سال سے ناقابلِ شکست چلی آرہی برازیل کی ٹیم کو پانچ روز میں یہ دوسری شکست اٹھانا پڑی ہے۔
برازیل کو پھر شکست، ہالینڈ کی تیسری پوزیشن

1
برازیل فٹ بال ورلڈکپ کے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں نیدرلینڈ کےہاتھوں شکست پر برازیل کے کھلاڑی افسردہ دکھائی دیے

2
برازیل فٹ بال ورلڈکپ کی تیسری پوزیشن کے مقابلے میں نیدرلینڈ اور برازیل مدمقابل ہوئے

3
نیدرلینڈ کی طرف سے تیسرا گول وجنالڈم نے اکیانویں منٹ میں کیا

4
کھیل کےاُنیسویں منٹ میں نیدرلینڈ کی طرف سے بلِنڈ نے دوسرا گول اسکورکیا