رسائی کے لنکس

کوسٹاریکا کو پنلٹی ککس پر شکست، ہالینڈ سیمی فائنل میں


اضافی وقت کے دوران بھی کوئی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کوسٹاریکا کو پنلٹی ککس پر 3-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ہفتے کو سیلواڈور میں کھیلے جانے والے میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کرسکی تھیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا۔

لیکن اضافی وقت کے دوران بھی کوئی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ اضافی وقت کے اختتامی لمحوں میں نیدرلینڈز کے کوچ نے گول کیپر جیسپر سیلیسن کو واپس بلا لیا اور ان کی جگہ ٹم کرل کو بھیجا۔

گول کیپر کی تبدیلی کا یہ فیصلہ نیدرلینڈز کے لیے بالکل درست ثابت ہوا اور ٹم کرل نے دو پینلٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

میچ کے دوران نیدرلینڈز کی ٹیم بحیثیت مجموعی حاوی رہی لیکن کوسٹاریکن گول کیپر کیلور نیواس کی عمدہ کارکردگی کے سبب ان کی گول کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آٹھ جولائی کو میزبان برازیل اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد نو جولائی کو دوسرے سیم فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG