پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں گاڑیوں کی فروخت بڑھنے سے گزشتہ سات ماہ کے عرصے میں 73 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے نامزد وزیر تجارت ہاورڈ لاٹنک نے بتایا کہ انتظامیہ جوابی محصولات کے دائرے میں آنے والے ہر ملک کا الگ الگ جائزہ لے گی اور یہ کارروائی یکم اپریل تک مکمل ہو جائے گی۔
اڈانی گروپ نے سری لنکا میں ایک ارب ڈالر مالیت کے دو منصوبے لگانے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی سری لنکن حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔
امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں تین فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں یہ 2.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی بدھ سے امریکہ کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ نئی دہلی میں حکام پرامید ہیں کہ دونوں ممالک میں ٹھوس شراکت داری کی نئی شروعات ہو گی۔
امریکی ٹکسال نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2024 کے مالی سال کے دوران جو 30 ستمبر کو ختم ہوا تھا، ایک سینٹ کے تین ارب 20 کروڑ سکے ڈھالنے پر 8 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ تفصل کے مطابق ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر لگ بھگ پونے چار سینٹ خرچ ہوئے۔
امریکہ کے صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا، میکسیکو اور چین سمیت کئی ممالک دہائیوں سے تجارت، جرائم اور امریکہ میں زہریلی ادویہ کی ترسیل پر امریکہ کو دھوکہ دے رہے ہیں، وہ دن ختم ہوگئے۔
وفاقی حکومت نے کیپٹو پاؤر پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کے لیے گیس کے نرخ بڑھائے ہیں
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان تینوں ممالک پرغیر قانونی فینٹنائل کی تیاری کی روک تھام اور کینیڈا اور میکسیکو پر غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر فوجی طیاروں میں واپس لاطینی امریکہ بھیج رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی امداد کی معطلی سے موسمیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی، اقتصادی بحالی، سماجی تحفظ، صحت ، پانی اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق اہم منصوبوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔
مزید لوڈ کریں