نائن الیون کے حملے کے جواب میں اُس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے افغانستان پر حملہ کر دیا تھا.17 برس گزر جانے کے بعد افغانستان میں جنگ آج بھی جاری ہے اور اس سے جنم لینے والی دہشت گردی کے واقعات نے خطے کے ممالک کو اپنی لپیٹ لے رکھا ہے۔
رجسٹریشن کے لیے لازم ہے کہ اوور سیز پاکستانی الیکشن کمشن کی ویب سائٹس پر اپنا ای میل، اپنا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور نائیکوپ کا نمبر فراہم کریں۔
کینڈا کےگلوبل افیرز کے ڈپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان میں خطرے کی سطح میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ایڈوائزری کی ضرورت باقی نہیں رہی ہے۔
حزب اختلاف اس وقت بٹی ہوئی ہے لیکن وہ ابھی بھی مضبوط ہے اور وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی مسئلے پر متحد ہو کر پی ٹی آئی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے اور خاص طور پر پنجاب میں نون لیگ اس ضمن میں ایک کردار ادا کرتی رہے گی۔
اگر مسلم لیگ نون اور دوسری جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام واپس لے لیا جاتا ہے اور اعتزاز احسن اپوزیشن کے واحد امیدوار کے طور پر مقابلہ کرتے ہیں تو تحریک انصاف سخت مشکل میں آسکتی ہے۔
پاکستان میں بڑے ڈیم بنانا تو ضروری ہیں لیکن فوری طور پر اس مسئلے کا ایک حل مائیکرو ڈیمز ہیں۔ مائیکرو ڈیمز یا چھوٹے چھوٹے ڈیم ہر اس علاقے میں بنائے جا سکتے ہیں جہاں تھوڑی سی ڈھلوان دستیاب ہو۔
پاکستانی امریکی اپنے مذہبی تہواروں کو جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں مسلمانوں کے اپنے سلاٹر ہاؤسز ہیں جہاں وہ جا کر خود قربانی کرتے ہیں۔
نئی حکومت پاکستان کی اسمبلی میں بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بھی اسی طرح ریزرو سیٹس رکھے جس طرح اقلیتوں اور خواتین کے لئے رکھی جاتی ہیں۔ اس سے بیرونی ملکوں میں آباد پاکستانیوں میں اپنے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے زیادہ جوش و جذبہ پیدا ہو گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہے اور یہ امریکہ یہ بھی نہیں چاہے کہ افغانستان کے پڑوس میں ایک جوہری ملک کے ناکام ریاست بننے کے خطے پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
آر ٹی ایس سسٹم ایک آن لائن نظام تھا جو فارم 45 کو پولنگ اسٹیشن سے ریٹرننگ آفیسر تک پہنچانے کے لیے ایک ایپ کی صورت میں بنایا گیا تھا اور دوسرا نظام رزلٹ مینیجمینٹ سسٹم جوریٹرننگ افسر کے دفتر میں رکھے کمپیوٹر میں نصب تھا جو انتخابی نتائج کو اکٹھا کر کے ان کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔
لائنز کلب انٹرنیشنل ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم لوگوں کی مدد اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔
ہنزہ کی ایک علاقائی زبان وخی کے بولنے والوں کی تعداد محض 70 ہزار کے لگ بھگ رہ گئی ہے اور تحریر میں نہ آنے کے باعث اس کے مٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا، لیکن اب ڈیجیٹل میڈیا اس زبان کو نئی زندگی دے رہا ہے۔
افغانستان کے علاقے وخان سے جنم لینےوالی زبان وخی پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور چین میں بولی جاتی ہے اور اس وقت اس کے بولنے والوں کی تعداد ساٹھ ستر ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔
سب سے بڑا مظاہرہ وائٹ ہاؤس کے سامنے ہوا۔ نیو یارک میں مظاہرین نے بروکلین برج کے آر پار مارچ کیا۔ لوگوں نے لاس اینجلس، ہیوسٹن ، شکاگو اور ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہرہ کیا۔
سنگت بارہ گلوکاروں اور موسیقاروں پر مشتمل ایک بینڈ ہے جس کے چھ ارکان کا تعلق پاکستان اور چھ کا امریکہ سے ہے۔ یہ بنیڈ دونوں ملکوں میں پرفارم کرتا ہے اور موسیقی میں دلچسپی رکھنے والوں کی تربیت کرتا ہے۔
سابقہ نواز حکومت نے بھی کچھ عرصہ پہلے روپے کے شرح تبادلہ میں غیر اعلانیہ کمی کی تھی جس کے بعد ڈالر 108 روپے سے مہنگا ہو کر 114 کے لگ بھگ ہو گیا تھا۔ بظاہر اس اقدام کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور قرضہ دینے والے عالمی مالیاتی اداروں کا دباؤ اور مطالبہ تھا۔
صدر کے اختیارات اور معافي کی کہانی کا تعلق ان الزامات سے ہے کہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی روس کی مبینہ مداخلت سے جڑی ہے۔
تھر میں اپنے ہینڈ پمپس کے پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہدہ خان نے کہا کہ ان کا ادارہ گزشتہ دس گیارہ برسوں میں تھر کے باسیوں کو ان کے گھروں کے قریب 2100 سے زیادہ ہینڈ پمپس نصب کر کے دے چکا ہے اور تقریباً پچپن لاکھ روپے کی لاگت سے نصب ہونے والے یہ پمپس ادارہ بالکل مفت فراہم کر رہا ہے۔
کم عمری میں شادیوں کی ایک بڑی وجہ غربت ہے اور مالی مسائل کے شکار والدین لڑکیوں کی جلد از جلد شادی کر کے خود کو ان کی مالی ذمہ داریوں کے بوجھ سے آزاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں