اب معلوم ہوتا ہے کہ فی الحال افغان اور ایرانی کیریئرز کے علاوہ کوئی بھی ایئرلائن ملک کی فضائی حدود میں پرواز کرنے کا چانس نہیں لے رہی ۔ اس کی ایک وجہ عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا خطرہ ہے کیونکہ افغانستان میں ہوائی جہازوں کو ہدف بنانے والے میزائیلوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ ۔
ماہرین کہتے ہیں کہ انسداد دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے باوجود داعش عراق اور شام میں 5000 سے 7000 ارکان کی کمان سنبھالے ہوئے ہے اور ’’جن میں سے بیشتر جنگجو ہیں۔‘‘ اگر چہ اس نے جانتے بوجھتے ہوئے اپنے حملوں میں کمی کی ہے تاکہ ’’بھرتی اور تنظیم نو کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔‘‘
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا اگرچہ امریکہ افغان عوام کی مدد کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے، تاہم افغانستان کے سلسلے میں ہمارے کچھ مستقل عزائم ہیں جو تبدیل نہیں ہوئے۔
تیس ممالک میں سے متعدد تقریباً 440 پلانٹس سے جوہری توانائی پیدا کررہے ہیں اور روس کی سرکاری توانائی کارپوریشن روساٹوم اور اس کے ذیلی اداروں سے تابکار مواد درآمد کر رہے ہیں۔ روساٹوم یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست اور یورینیم کی پیداوار اور ایندھن کی تیاری میں تیسرے نمبر پر ہے۔
جاپان کی صحت اور بہبود کی وزارت نے ایٹمی حملوں سے بچ جانے والوں کی تعداد اس سال مارچ تک ایک لاکھ تیرا ہزار چھ سو انچاس بتائی ہے۔ ان کی اوسط عمریں پچاسی برس ہیں ۔ انہیں ’ہیباکشا‘ کہا جاتا ہے اور وہ سرکاری طبی امداد کے حقداربھی ہیں
تقریباً 140 یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے امتحانی پیپرز اور کورس ورک کی جانچ سے انکار کر دیا ہے اور یہ برطانیہ بھر میں تعلیمی عملے کی تنخواہوں اور کام کی صورتحال پر جاری تنازعہ کے نتیجے میں ہوا ہے۔
ایران میں پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے۔ ہر امیدوار کو بارہ ارکان پر مشتمل علما کے ادارے گارڈین کونسل سے منظوری حاصل کرنا ہوتی ہے ۔ علما کونسل کے بارہ ارکان میں سے نصف کی تعیناتی براہ راست رہبر اعلیٰ کرتے ہیں
دنیا کا تقریباً بیس فیصد تیل خلیج فارس کو وسیع دنیا سے ملانے والی اس تنگ آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے اور امریکہ اسے اپنی قومی سلامتی اور عالمی توانائی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم سمجھتا ہے۔
چینی حکومت نے روس کے ساتھ اپنے معاملات کا دفاع ’’معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون‘‘ کے طور پر کیا ۔ اس سے پہلے ایک امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بیجنگ نے یوکرین میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والے ایسے آلات فراہم کیے ہیں جن کا فوجی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پوٹن نے اپنی تقریر میں اس عہد کا اعادہ کیا کہ روس یوکرین سے اناج کی ترسیل کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد بھی افریقی ممالک کو اناج اور دیگر زرعی مصنوعات کی مسلسل فراہمی جاری رکھے گا۔ بحیرہ اسود کے معاہدے سے ماسکو کی دستبرداری نے عالمی خوراک کا بحران پیدا ہونے کے خدشات میں اضافہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کو امید ہے کہ اس آن لائن ڈیش بورڈ کی مدد سے ملک کے اقتصادی اور سماجی مقاصد کے درمیان بہتر توازن پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ڈیش بورڈ پانچ کیٹیگریز میں عوام کی خیریت کا خبرنامہ صحت مندی، تحفظ ، پائیداری، ہم آہنگی اور خوشحالی کے نکتہ نظر سے جاری کرے گا
ییلن نے کہا: ’’ ویت نام ایک قریبی اقتصادی شراکت دار بھی ہے اور ہماری دو طرفہ تجارت گزشتہ سال ریکارڈ بلندیوں پر رہی۔ امریکہ ویتنام کی سب سے بڑی برآمدی منڈی کے طور پر اہمیت اختیار کر رہا ہے۔‘‘
طالبان کے لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے بیوٹی سیلونز کو بند کرنے کا حکم دیا جو افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور آزادیوں پر ایک اور ضرب ہے۔ اس سے پہلے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم , گھر سے باہر تنہاسفراور مختلف نوعیت کی ملازمتوں پر پابندیاں عائد ہیں ۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سونگ نے اپنے ملک کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حالیہ میزائل تجربے کا دفاع کیا اور امریکہ پر شمال مشرقی ایشیا کی صورتحال کو "جوہری جنگ کے دہانے پر لے جانے' کا الزام بھی عائد کیا ۔ شمالی کوریا کے سفیر کے ردعمل کو 'غیر معمولی' قرار دیا جا رہا ہے ۔
روس ممکنہ طور پر مزید ہزاروں افراد کو قید میں رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارے دی ایسوسی ایٹڈ پریس نے روسی حکومت کی دستاویز حاصل کی تھی جس کے مطابق مقبوضہ یوکرین میں 2026 تک جیل کی پچیس نئی کالونیاں اور چھ دیگر حراستی مراکز کی تیاری کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
2015 میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے دنیا کے سات ارب سے زیادہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقوام متحدہ کے سترہ اہداف کی منظوری دی گئی تھی۔ ماہرین نے جن ایک سو چالیس مخصوص اہداف کا جائزہ لیا ہے ان میں سے اس دہائی کے اختتام تک صرف پندرہ فیصد کا حصول ہی ممکن ہو سکے گا۔
روس کی جانب سے یوکرین کے جزیرہ نما کرائمیا سے الحاق کے اعلان کے بعد 2014میں نیٹو اتحاد نے عہد کیا تھا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نیٹو کے اخراجات میں کٹوتیوں کا منصوبہ روک دیا جائے گا، اپنے قومی فوجی بجٹ کو بڑھایا جائے گا اور 2024 تک دفاع پر مجموعی ملکی پیداوار کادو فیصدحصہ خرچ کیا جائے گا
اگرچہ مشرقی یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ولنیئس میں منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کیف کے لیے کسی نوعیت کا خاکہ پیش کیا جانا چاہئیے تاہم امریکہ اور جرمنی ایسےکسی بھی اقدام کے لئے محتاط ہیں جو نیٹو اتحاد کو روس کے ساتھ تصادم کے قریب لے جائے۔
ایسے میں جب کہ چین کی وسیع فوج تقریباً ہرشعبے میں تائیوان پر حاوی ہے، تائیوان نے ایک حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت چینی افواج کو بیرونی مدد پہنچنے تک کافی دیر کے لئے روکے رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔
’’ وزیر خارجہ ییلن چینی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیں گی کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے طور پر اپنے تعلقات کو ذمہ داری سے سنبھالنے کی ضرورت ہے ۔وہ ایسے شعبوں کے بارے میں براہ راست بات چیت کریں گی جو باعث تشویش ہیں۔
مزید لوڈ کریں