اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو ایک قرارداد کی منظوری دی ہے کہ ایک نیا آزاد ادارہ اس بات کا تعین کرے کہ شام میں لڑائی کےنتیجے میں لاپتہ ہونے والے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کے بارے میں چھان بین کی جائے
ترجمان نے کہا، پاکستان کی اقتصادی سطح پر کامیابی اور اس کے لوگ ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاملات ، ترقیاتی امداد اور اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت وسیع تر معاملات میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سوئیڈن میں احتجاج کی اجازت دینا آزادی اظہار کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ احتجاج کے اس انداز کی بھی حمایت کی گئی ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہےکہ اس وقت ایران کے ساتھ کوئی نیا جوہری معاہدہ زیر غور نہیں ہے کو۔نسل آن فارن ریلیشنز میں بدھ کے روز بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ اگر چہ ہم سفارتی راستے تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا۔ ہم ان کے عملی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔‘‘
امریکی صدر جو بائیڈن نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اپنے فوری ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں افرمیٹیو ایکشن کے معنی یہ نہیں کہ جو طلباء معیار پر پورے نہیں اترتے انہیں نسل کی بنیاد پر معیار پر پورا اترنے والے طلبا پر ترجیح دی جارہی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ حرفِ آخر نہیں۔
شام میں گزشتہ بارہ برسوں سے جاری تنازعات اور خانہ جنگی کے دوران مسلح گروہوں نے بچوں کو بھرتی کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں مسلح تصادم میں بچوں کی بھرتی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شام میں جنگجو بچوں کا استعمال بڑھ رہا ہے حالانکہ شام کے بیشتر حصوں میں لڑائی ختم ہو رہی ہے۔
یوناما کے مطابق 15 اگست 2021 سے اس سال مئی کے دوران 1,095 شہری ہلاک اور 2,679 زخمی ہوئے۔ یہ رپورٹ عشروں سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ملک کو در پیش سیکیورٹی چیلنجوں کی جانب توجہ دلاتی ہے ۔
حج کی ادائیگی کا تجربہ روحانی بھی ہے اور جسمانی بھی۔ حجاج کو صحرا کی چلچلاتی دھوپ میں گھنٹوں پیدل چلنا پڑتا ہے۔ اس لئے لوگ ایک دوسرے کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سر ڈھکنے کے لئے ہیٹ، پانی کی بوتل اورکھانے کی خشک اشیاٗ رکھنے والا کراس باڈی بیگ اور ایسی کرسیاں ساتھ لائیں جنہیں تہہ کیا جا سکے
داعش نے جن یزیدیوں کو اغوا کیا ان میں سے نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور لڑکیوں کی تھی ۔ حراست میں لئے گئے بیشتر بالغ مردوں کو ممکنہ طور پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ عورتوں اور لڑکیوں کے بارے میں سوچ یہ تھی کہ وہ غلامی کے لئے ہیں ۔
پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جو مہنگائی اور روپے کی قیمت میں گراوٹ کے باعث اس سال اپنے حج کوٹے کو مکمل نہیں کر سکا حالانکہ پاکستانی حجاج کی تعداد بعض اوقات مقررہ کوٹے سے بھی تجاوز کر جاتی تھی کیونکہ لوگ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی سے اس فریضے کی ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں
صدر بائیڈن نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ان کے اس تبصرے سے جس میں انہوں نے چینی صدر زی جن پنگ کا حوالہ ایک ڈکٹیٹر کے طور پر دیا تھا امریکہ کے تعلقات متاثر یا پیچیدہ ہوئے ہیں ۔
سینیٹر بن کارڈین ڈیموکریٹک پارٹی کے ان 75 ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے رواں ہفتے صدر جو بائیڈن کے نام ایک خط میں زور دیا تھا کہ وہ واشنگٹن کا سرکاری دورہ کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ انسانی حقوق کے معاملات پر بات کریں۔
ان تازہ ترین بیانات سے ایک ہی روز پہلے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بیجنگ کا دورہ مکمل کیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانا تھا جن میں حالیہ دنوں میں کافی خرابی پیدا ہوئی ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق کئی ملکوں کے بحری جہاز اور جنگی طیارے شمالی بحر اوقیانوس میں اب تک دس ہزار سکوائر میل یعنی تقریبا چھبیس ہزار سکوائر کلومیٹر کا رقبہ چھان چکے ہیں۔ لیکن تاحال لا پتہ سب میرین کا سراغ نہیں ملا۔ سیاحتی آبدوز میں دو دن کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔
شہزادہ داود پاکستان کی ایک بڑی کمپنی اینگرو کارپوریشن کے وائس چئیرمین ہیں اور فرٹیلائزر، گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ، توانائی، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ وہ کیلی فورنیا میں قائم ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سیٹی (SETI)کے ٹرسٹی ہیں۔
وزیر اعظم شریف نے کہا کہ ’’ اس پراجیکٹ کے لئے چین کی جانب سے 4.8 بلین ڈالر کی سرما یہ کاری سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس پر چینی کمپنیاں اور سرمایہ کار بدستور بھروسہ کرتے ہیں ۔‘‘
بھارت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہے اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں معمول کے وقفوں نے اس درپیش چیلنج کوشدید کردیا ہے
افغانستان میں یونیسیف کی ترجمان سمانتھا مورٹ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ افغانستان میں تعلیم کی فراہمی کے لئے کلیدی ادارے کے طور پریونیسیف، طالبان کی وزارت تعلیم کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور وزارت کی جانب سےبات چیت کے دوران تمام کلاسز جاری رکھنے کے وعدے کو سراہتا ہے۔
ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس رپورٹ کے لیے جو اعزازی عہدیدار پاکستان کی جانب سے ہمارے معاون ہیں وہ ایک حکومتی عہدیدار ہیں۔ظہیر احمد پولیس کے محکمے میں کام کرتے ہیں۔ وہ پولیس، پراسیکیوٹرز اور امداد فراہم کرنے والوں کے درمیان زیادہ مربوط اقدامات مرتب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ سزا کا امکان بڑھ جائے۔"
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بدھ کے روز کہا کہ بیجنگ کے دورے کے موقعے پر وزیرِ خارجہ بلنکن چینی عہدیداروں کے ساتھ باہم رابطے کھلے رکھنے اور تعلقات میں ذمے دارانہ رویہ اپنانے پر بات کریں گے۔
مزید لوڈ کریں