ایوان زیریں یا دوما کے ڈیٹا بیس کے مطابق قانون میں مجوزہ ترمیم کے تحت کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ کانٹریکٹ کیا جا سکتا ہے جس کی کسی جرم میں ملوث ہونے کی بنا پر تفتیش کی جا رہی ہے ، اس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے یا اسے قصور وار قرار دیا جا چکا ہے۔
دنیا بھر میں متعصب صنفی سماجی رویئے مردوں اور عورتوں دونوں میں ہی نظرآتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایک تجزیئے کے مطابق تقریباً نوے فیصدافراد میں کم از کم ایک تعصب ضرور موجود ہے اور اس کے نتیجے میں مرد اور عورت دونوں پر ہی اس کے اثرات یکساں طور پر مرتب ہوتے ہیں ۔
ایک سینئیر پولیس افسر شفیع اللہ خان نے بتایا کہ جمعرات کو صوبے خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ سوات میں واقع قصبے مینگورا میں عسکریت پسندوں نے پولیس کو ہدف بنا کر ایک قریبی بنک کے دو افسروں اور ایک گارڈ کو ہلاک کر دیا پاکستانی طالبا ن نے میڈیا کو ایک بیان میں حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔
جان کیری کا کہنا ہے کہ ’’ آپ اپنے طرز زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں ،آپ بہتر کھانا کھا سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوراک مہیا کر سکتے ہیں اگر ہم روز مرہ زندگی میں کھانا ضائع کرنا چھوڑ دیں ۔‘‘
وزیر خارجہ کے تین روزہ دورے کے دوران سوڈان اور یمن میں تنازعات کو ختم کرنے کی کوششوں، داعش یا اسلامک اسٹیٹ گروپ کے خلاف مشترکہ جنگ اور اسرائیل کے ساتھ عرب دنیا کے تعلقات پر بھی توجہ دی جائے گی۔
1973 میں ایران اور افغانستان نے دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے پر دستخط کیے تاہم حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان پانی کی فراہمی کا معاملہ کشیدگی کی وجہ بنا جو گزشتہ ہفتے مہلک تصادم کی شکل اختیار کر گیا اور ایرانی سیکورٹی فورسز کے دو ارکان اور طالبان کےایک گارڈکی ہلاکت ہوئی ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ نے نیٹو کے نئے رکن ملک فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں سٹی ہال سے خطاب کرتے ہوئےجمعے کے روز کہا کہ یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان اس وقت تک نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ یہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن معاہدے کا حصہ نہ ہو اور جس میں روس کا فوجی انخلاء بھی شامل ہو۔
ریاست نیو جرسی میں رہنے والے ،فانگسو چاؤ، ، 1989 میں موسم بہار کا وہ مایوس کن دن یاد کرتے ہیں جب ٹینک بیجنگ کے تیانا مین اسکوائر میں داخل ہوئے۔ جب جمہوریت کی حمایت میں احتجاج کو ختم کرنے کے لیے کمیونسٹ فوجیوں نے یونیورسٹی کے طلباء کو مارا پیٹا اور سینکڑوں ہزاروں ہلاکتیں ہوئیں۔
سویڈن کو نیٹو کا بتیسواں رکن بننے کی توقع ہے اور موجودہ اراکین اس کی توثیق کرنے کے عمل میں ہیں ۔ ترکی کو سویڈن پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف انتہائی نرمی برتنے کے بارے میں تحفظات ہیں ۔
نیو یارک سٹی پہلے سے ہی بڑے طوفانوں کی وجہ سے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں سطح سمندر بلند ہو سکتی ہے یا موسلا دھار بارشیں علاقے میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں ۔ان سیلابوں کے نتائج تباہ کن اور مہلک ہو سکتے ہیں۔
ہیوسٹن میں ایک فنڈ ریزنگ ظہرانے کے میزبان طاہر جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیلا جیکسن لی کو پاکستان کے موجودہ حالات پر تشویش ہے اور انہوں نے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلے پاکستان کے ارباب اختیار سے بات کرنے کا عندیہ بھی دیاہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل آصف منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے ملک بھر میں مسلح افواج سے محبت کااظہارکرکے دشمن کے مذموم عزائم کا جواب دیا ہے۔ عوام اور مسلح افواج کے درمیان رشتہ کمزور کرنے کی کوششیں کر نے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
صدربائیڈن نے اس موقعے پر کچھ لمحوں کی خاموشی اختیار کی اور پھر اپنے خطاب میں کہا، " ہمیں کبھی بھی اس قیمت کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے جو ہماری جمہوریت کے تحفظ کے لیے ادا کی گئی، ہمیں ان زندگیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئیے جن کی نمائندگی یہ پرچم، یہ پھول اور یہ کتبے کر رہے ہیں۔"
رانا ثنا اللہ نے ہفتے کو رات گئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ لگنے والی ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق ہفتے کی رات پی ٹی آئی کے ایک رہنما کے گھر پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ جس کے دوران ہلاکتیں ہونا تھیں
عمران خان کی گرفتاری پر جہاں ملک کے اندر احتجاج ، پرتشدد مظاہروں اور گھیراؤ جلاؤ کا سلسلہ جاری ہے وہاں دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اس واقعہ پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
پینٹاگان کا کہنا ہے کہ اس جائزے سے یہ ’’ظاہر نہیں ہوتا کہ فضائی عملے یا زمینی عملے کے پیشوں میں فوجی خدمات کینسر کا باعث بنتی ہیں کیونکہ متعدد ممکنہ پیچیدہ عوامل ہیں جن کا احاطہ اس جائزے میں نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا کہ ان کا محکمہ نگرانی کے لئے استعمال ہونے والی تمام ٹیکنالوجی کا جائزہ لے رہا ہے۔ مارلس نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ ’’جہاں یہ مخصوص کیمرے ملیں گے، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ یہ ایک مسئلہ ہے اور ہم اس سے نمٹنے جا رہے ہیں۔‘‘
مزید لوڈ کریں