پاکستان اور افغانستان کے درمیان چند روز قبل سرحد پر ہونے والی جھڑپ کے بعد طورخم بارڈر تین روز سے بند ہے۔ سرحد پر مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جب کہ پیدل آمدورفت بند ہونے سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ نذر الاسلام کی رپورٹ
چین اور افغانستان کے درمیان پاکستان کے راستے تجارت کے آغاز کے بعد پہلا کارگو کابل پہنچ گیا ہے۔ ماہرین اس کوشش کو ایک اچھا اقدام سمجھتے ہیں لیکن وہ اس سلسلے میں کچھ خدشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ مزید تفصیل نذرالاسلام کی رپورٹ میں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں حادثے کا شکار ہونے والی کیبل کار کے مالک اور لفٹ آپریٹر کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں کی جانب سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر بٹگرام سید حماد حیدر نے بتایا کہ وہ کسی بھی طور پر خطرہ نہیں مول لینا چاہتے تھے۔ اسی لیے مقامی افراد کے اصرار کے باوجود انہوں نے مقامی افراد کی دیسی سطح کی کاوشوں سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک سینئیر پولیس آفیسر نذیر احمد نے بتایا کہ بچوں کو جب ان کے والدین کے حوالے کیا گیا تو ان میں سے کئی جان بچ جانے پر رو پڑے ۔ ہر شخص ان کی بحفاظت واپسی کے لئے دعا گو تھا۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی میں حصہ لینے والے کمانڈوز کو گلے لگا لیا
پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی چند ہفتے قبل نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران پہاڑ پر پھنس گئے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ ’قاتل پہاڑ‘ سے زندہ لوٹ آنے میں کامیاب رہے۔ آصف بھٹی کی کہانی دیکھیے نذر الاسلام کی اس رپورٹ میں۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 60 ہزار خواتین بیوٹی پارلرز میں کام کرتی تھیں۔
کابل کی دیواروں پر لکھی تحریریں طالبان کی امریکہ کے خلاف 'فتح' اور مبارک باد سے بھری پڑی ہیں۔راستے میں طالبان کی کئی چیک پوائنٹس موجود ہیں جن پر مامور اہلکاروں کا رویہ ہمیشہ کی طرح دوستانہ تھا۔
امریکی ادارہ برائے امن (یو ایس آئی پی) سے وابسہ سینئر تجزیہ کار اسفندیار میر کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وزیر خارجہ طالبان حکومت کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔
عبد الحمید باجوڑ کے مکین ہیں اور یہاں ایک دکان چلاتے ہیں۔ دھماکے کے حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ زور دار آواز سن کر انہیں شدید فکر لاحق ہوئی کیوں کہ جلسہ گاہ ان کے گھر کے قریب ہی تھا۔ انھیں خدشہ تھا کہ ان کے گھر والے بھی وہاں گئے ہوں گے۔
مبصرین کے مطابق اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ سے پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو تقویت ملتی ہے جس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں حملہ آور ہوتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے دوحہ میں امریکی سفارت کاروں اور طالبان نمائندوں کے درمیان ایک طویل عرصے بعد براہ راست بات چیت ہو گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ 12 جولائی کو بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد آصف درانی کا دورہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
کربی نے کہا،" ہمیں اس کے کوئی آثار نہیں ملے کہ پاکستان میں یا اس کی سرحد کے ساتھ موجود افغان پناہ گزین کسی بھی طرح کے دہشت گرد حملوں کے مرتکب ہوئے ہوں۔
گلگت بلتستان کے ایوان نے جمعرات کو حاجی گلبر خان کو نیا وزیرِ اعلیٰ منتخب کر لیا ہے۔ نئے وزیرِ اعلیٰ کون ہیں؟ بتا رہے ہیں نذر الاسلام۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ملکوں میں ہوتا ہے جہاں تیزی سے بڑھتی آبادی کئی مسائل کو جنم دے رہی ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی نے عام آدمی کی زندگی کو کس طرح متاثر کیا ہے۔ جانیے نذر الاسلام کی اس ویڈیو میں۔
آج کل پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھی متعدد افراد پرملٹری کورٹس میں مقدمات چلے۔ انہی میں سے ایک ادریس خٹک بھی تھے جنہیں جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ ادریس خٹک کی بیٹی طالیہ بتا رہی ہیں کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کتنا شفاف ہوتا ہے۔
کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی 'ماونٹ ایورسٹ' کو سر کر لیا ہے۔ وہ دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
عام طور پر سول انتظامیہ قیامِ امن کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتی ہے جس کے تحت سیاسی اجتماعات اور مظاہروں وغیرہ پر پابندی عائد کرکے حالات قابو کرنے کی حکمت عملی اختیار کی جاتی ہے۔ جب کہ امنِ عامہ کے لیے فوج کی طلبی کو غیر معمولی اقدام تصور کیا جاتا ہے۔
افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو باہمی طور پر اپنے معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید لوڈ کریں