خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے سوالڈھیر میں مقامی افراد نے ایک عالمِ دین کو مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے قتل کر دیا ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سوات میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے سفید رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ وادی سمیت صوبے میں امن قائم کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر امن نہیں ہوگا تو جینا نا ممکن ہوجائے گا۔ مزید اس ویڈیو میں۔
پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران بگڑتی ہوئی معاشی صورتِ حال نے صحافت کے پیشے کوشدید طورپر متاثر کیا ہے۔ ملک میں سینکڑوں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم فراہمی کا سامنا ہے جس سے ناصرف ان کارکردگی بلکہ ذہنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ نذر الاسلام کی رپورٹ۔
اسلام آباد کے نامدار ملک 1989 سے صحافت سے منسلک ہیں۔ ان کے مطابق آج میڈیا میں کام کرنے والے افراد کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔ تنخواہیں بہت کم ہیں۔ انہیں نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے یا پھر اگر کوئی ادارہ تنخواہیں دے بھی رہا ہے تو وہ تین یا چار ماہ کے تعطل بعد ادائیگی کرتا ہے۔
افغان پارلیمان کی سابق لیڈر شکریہ بارکزئی کہتی ہیں "یہ کس قسم کی کانفرنس ہے جس میں بات تو افغانستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی ہوگی لیکن اس میں کسی ایک بھی افغان خاتون کو مدعو نہیں کیا گیا۔"انہوں نےکہا گزشتہ بیس ماہ کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو افغانستان کے حالات میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ایبٹ آباد کی ایک مقامی عدالت نے جمعرات کو وکیلِ صفائی کے مطابق تائیں نامی چینی باشندے کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد جمعے کو اسے جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
’’سی ٹی ڈی تھانے کے قریب واقع مسجد میں عشا کی نماز کا وقت ساڑھے آٹھ بجے تھا اور کچھ لوگ مسجد کی جانب گامزن تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکے سے زمین لرز اٹھی اور وہ سب افراد اللہ اکبر کا ورد کرتے ہوئے زمین پر بیٹھ گئے۔‘‘
امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی کے بعد سوڈان میں لڑنے والے عسکری گروہ نے 72 گھنٹے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کا اطلاق منگل سے ہو گیا ہے۔
ایک امریکی اخبار نے مبینہ خفیہ دستاویزات کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے شدت پسند تنظیم داعش افغانستان کی سرزمین کو دنیا بھر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کررہی ہے۔
ہفتے کی رات چینی باشندے کی اپنے ماتحت مزدور کو مبینہ طور پر نمازِ تراویح کی ادائیگی سے روکنے یا زیادہ دیر لگانے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد متعلقہ مزدور نے چینی باشندے پر توہین مذہب کے مرتکب ہونے کا الزام لگایا ۔
عبدالباسط کہتے ہیں کہ تاحال ان کانفرنسز کے مثبت اثرات اس لئے سامنے نہیں آئے کیونکہ مختلف ممالک ایسے پلیٹ فارم پر اپنے اپنے گروپوں کو سپورٹ کر کے اپنے مفادات کے تحفظ پر زور دینے کی بات کرتے ہیں۔سمیع یوسفزئی کے مطابق تحفظات پر طالبان کی جانب سے کسی زمہ دار حکومت کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستانی وفد نے کابل میں طالبان حکام سے ملاقات میں سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ 100 سے زائد نمازیوں کی ہلاکت کے بعد عوامی سطح پر غم و غصہ پایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹی ٹی پی اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے سے کترا رہی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف پر بعض حلقے یہ بھی تنقید کرتے ہیں کہ کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کے باعث تنظیم کو خود کو منظم کرنے کا موقع ملا اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں سرگرم کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آ گئی ہے اور حالیہ کچھ عرصے کے دوران میران شاہ، وانا اور خیبر پختونخوا کے کئی شہری علاقے شدت پسندوں کے مسلسل نشانے پر رہے ہیں۔
بدھ کو ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "اگر یہ دونوں جماعتیں اپنے مؤقف پر قائم رہیں اور فوج کی غلامی کرتی رہیں تو پھر ان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی ہو گی۔"
اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ اپنے خاندان سمیت پاکستان منتقل ہوئے اور اب وہ راولپنڈی میں مقیم ہیں۔
گلگت بلتستان میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے ضلع اسکردو میں ایک نو عمر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں سات افراد کا دو ہفتوں کا پولیس ریمانڈ دے دیا ہے جب کہ ایک ملزم کراچی فرار ہو چکا ہے۔
پاکستان میں مقیم اور سفر کرنے والے افغان باشندوں بشمول خواتین، بچے اور بزرگ شہریوں اور مریضوں کی گرفتاری انتہائی تشویش ناک ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
ریپ کا یہ واقعہ 2020 میں خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں پیش آیا تھا، جہاں مجرم نے قوتِ گویائی و سماعت سے محروم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جو اُن کا قریبی رشتے دار ہے۔
مزید لوڈ کریں