حالیہ سالوں میں اسلام آباد اور کابل کے تعلقات تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطحٰ کے رابطوں کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ملکوں کی باہمی کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس نے ہفتہ کو حافظ سعید کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوشش سے متعلق ایک پریشان کن تاثر کا مظہر ہے.
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے جسے زرداری نے پھر مستر کر دیا ہے۔
دونوں فوٹو گرافرز دھرنے میں شامل ایک گروپ کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے کی تصاویر بنا رہے تھے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ نئے بل میں اب صرف حقانی نیٹ ورک کا نام اس بات کا مظہر ہے کہ واشنگٹن اب اپنی تمام تر توجہ افغانستان پر مرکوز رکھے گا جب تک طالبان اور ان سے منسلک دھڑوں کی کارروائیواں کا مکمل طور انسداد نہیں ہو جاتا۔
حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے بعد افغان باشندوں کو خصوصی کارڈ جاری کردیے جائیں گے جس کی بنیاد پر انہیں پاکستان میں قانونی طور پر رہائش کی اجازت ہوگی۔
پاکستان میں ہر سال ہونے والے تیزاب حملوں میں زیادہ تر خواتین اور لڑکیاں نشانہ بنتی ہیں تاہم بعض اوقات مرد بھی ان کا نشانہ بنتے ہیں۔
جرگے میں شامل فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر شوکت اعزاز نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں وزیر اعظم کےبیان خوش آئند قرار دیا۔
احمر شہزاد نے دبئی میں ایئر شو 2017ء کے موقع پر 'خلیج ٹائمز' سے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ مسافر جہاز 10 سے 30 سیٹوں پر مشتمل ہوں گے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ منصوبہ باقاعد طور پر کب شروع ہو گا۔
'نیشنل سالیڈیرٹی موومنٹ آف افغانستان' کے سربراہ سید اسحٰق گیلانی کے بقول افغانستان ایک خود مختار ملک ہونے کے ناتے اپنی خارجہ پالیسی بنانے میں آزاد ہے۔
لاہور ائیر پورٹ سے اسموگ کی وجہ سےگزشتہ رات سے جمعے کی صبح تک 60 پروازوں کی آمدو رفت دیر سے ہوئی جبکہ جمعے کی صبح قومی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
حکومت میں شامل عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف تمام شدت پسند گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے ہیں بلکہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
پاکستانی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان رینجرز اور بھارتی کے سرحدی فورس کے حکام کے درمیان سال میں میں دو بار ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلہ کا حصہ ہے۔
پاکستان کا شمار ان ملکوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے جو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک یبان میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کو ججوں کی غصے سے تعبیر کر کے نواز شریف نے اپنے جمہوریت مخالف ایجنڈے کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ ماہ کے اواخر میں لیبک یا رسول اللہ اور سخت گیر موقف رکھنے والے بعض مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے اسی معاملے پر اسلام آباد میں دھرنا دیا تاہم عوام میں پزیرائی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں منتشر ہونا پڑا۔
مزید لوڈ کریں