رسائی کے لنکس

پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان ملاقات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان رینجرز اور بھارتی کے سرحدی فورس کے حکام کے درمیان سال میں میں دو بار ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلہ کا حصہ ہے۔

جنوبی ایشیا کے دو ہمسایہ ملکوں پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات اور لائن آف کنڑول پر تناؤ کے ماحول میں دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے حکام کے درمیان ملاقات نئی دہلی میں ہوئی جس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان رینجرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بدھ کو نئی دہلی پہنچا۔

پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 19 رکنی پاکستانی وفد 10 نومبر تک نئی دہلی میں مقیم رہے گا۔ پاکستانی وفد میں وزارت داخلہ اور انسداد منشیات فورس کے حکام بھی شامل ہیں۔

پاکستانی وفد کا تازہ دورہ پاکستان رینجرز اور بھارتی کے سرحدی فورس کے حکام کے درمیان سال میں میں دو بار ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلہ کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک وفد نے گزشتہ سال جولائی میں بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اگرچہ رواں ہفتے ہونے والی ملاقات سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی تاہم بعض اطلاعات کے مطابق کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول پر فائر بندی کے مبینہ خلاف ورزیوں اور سرحد پر اسمگلنگ کے مبینہ واقعات کی روک تھام کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہونے جا رہی ہے جب حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ورکنگ باؤنڈری اور کشمیرکے متنازع علاقے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری کے تبادلوں کے رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے دونوں جانب ہونے والے جانی و مالی نقصان کے باعث تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہیں۔

اسلام آباد اور نئی دہلی فائربندی کی خلاف ورزی میں پہل کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG