چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فوج کو وزیرِاعظم جب کہ عدلیہ کو چیف جسٹس کے ذریعے اس مجوزہ مکالمے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
گجرات میں جلسے سے خطاب میں، نواز شریف نے سوال کے انداز میں کہا آیا اُنھیں گھر بیٹھ جانا چاہیئے؟ جب جواب ’’نہیں‘‘ میں آیا تو سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’ہم سب اس نظام کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے‘‘
جمعرات کو راولپنڈی کے کچہری چوک سے نکلنے کے بعد قافلے میں شامل گاڑیوں نے رفتار پکڑ لی ہے اور وہ جی ٹی روڈ پر آنے کے بعد تیزی سے جہلم کی طرف روانہ ہیں۔
نواز شریف اس وقت وفاقی دارالحکومت میں واقع پنجاب ہاؤس میں ہیں جہاں سے وہ کچھ دیر میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے پیشہ وارانہ اُمور پر تبادلہٴ خیال کیا۔ بیان کے مطابق، شاہد خاقان عباسی نے آپریشن ردالفساد اور خیبر 4 سمیت انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا
الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل قرار دیا گیا قانون ساز کسی سیاسی جماعت کا بھی کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔
میٹی میں حکومت کی حلیف جماعتوں کے چھ جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے چار اراکین شامل ہوں گے جن کے نام تاحال طے نہیں ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔ اُنھوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔
تقریباً ڈھائی سال تک اس سلسلے میں ہونے والی مشاورت اور مختلف تجاویز پر غور کے بعد یہ مسودہ تیار کیا گیا، جسے پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کی
اس جماعت کا صدر سیف اللہ خالد کو مقرر کیا گیا ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران جب اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اس جماعت میں حافظ سعید کا کردار کیا ہوگا، تو اُنھوں نے اس کا واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الدعوۃ سمیت تمام دیگر اداروں سے تعاون جاری رہے گ
جنوبی ایشیا سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی حکمتِ عملی پر نظرثانی کے جاری عمل کا ذکر کرتے ہوئے، ایلس ویلز نے سلامتی، تجارت اور افغانستان میں استحکام و سلامتی سمیت مختلف شعبوں اور باہمی مفادات میں تعاون کی اہمیت اُجاگر کی
قائم مقام نائب امریکی سفیر، کرسٹینا ٹوملنسن نے کہا ہے کہ ’’اس کانفرنس میں آپ کو موقع ملے گا کہ آپ اپنی کمیونٹیوں کو مضبوط بنانے کے لیے دوسروں کے خیالات سنیں اور عملی تجاویز کے بارے میں تبادلہٴ خیال کریں‘‘
جمعے کو قومی اسمبلی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے معاملے کو تحقیقات کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز دی۔
تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عائشہ گلالئی کی بہن اور اسکواش کی پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور پکئی پر تنقید نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ ایلس ویلز کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہے جو 30 جولائی سے شروع ہوا اور آٹھ اگست تک جاری رہے گا. اپنے اس دورے کے دوران وہ نئی دہلی بھی جائیں گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ حکومت جاری پالیسیوں کو برقرار رکھا جائے۔ ’’تاکہ ہم دنیا کو یہ دکھا سکیں کہ ملک میں وزیراعظم تو بدل سکتا ہے لیکن پالیسی برقرار رہتی ہے۔‘‘
منگل کو 342 اراکین کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں شاہد خاقان عباسی کو 221 ووٹ ملے۔
حزب مخالف کی جماعت تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیراعظم کوئی بھی ہوا، فیصلے "کوئی اور" ہی کرے گا۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اس منصب کے لیے نامزد کیا ہے۔
فیصلے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے اپنے باضابطہ ردعمل میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں