سپریم کورٹ کی طرف سے جمعرات کی شام جاری ’کازلسٹ‘ یا مقدمات کی فہرست کے مطابق فیصلہ جمعے کو ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔
ادھر، ذرائع ابلاغ نے چوہدری نثار کے ترجمان کے حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’’کل شام تک میرا یہ ذہن تھا کہ میں کوئی انتہائی فیصلہ کروں۔ وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا۔‘‘
سیاحوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اُن علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں جہاں بارشوں کے سبب ’لینڈ سلائیڈنگ‘ کا خطرہ ہے۔
چیف جسٹس نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ایک بیان میں، لفٹیننٹ جنرل مک ماسٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے‘‘
اعجاز شفیع گیلانی نے کہا ہے کہ سروے میں شامل 51 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو منصب سے الگ ہو جانا چاہیئے، جب کہ 49 فیصد نے کہا ہے کہ اُنھیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے خلاف کیس لڑنا چاہیئے
وزیر اعظم نواز شریف خود اور اُن کی جماعت کے بعض سیینئر عہدایدار یہ کہتے رہے ہیں کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ’جے آئی ٹی‘ کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر پاناما لیکس سے متعلق حکومت مخالف فیصلہ عوام کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا
اطلاعات کے مطابق مالی لین دین کی بنا پر پانچ افراد نے نوشہرہ میں ازکاخیل بالا میں زرسانگا کے گھر پر حملہ کیا، جس سے وہ اور اُن کے دو بیٹے زخمی ہو گئے۔
سماعت کے دوران تین رکنی بینچ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی ’جلد نمبر 10‘ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا۔
پاکستانی فوج نے افغان وزارت دفاع کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آپریشن ’خیبر فور‘ کے بارے میں افغان فورسز اور وہاں تعینات ’ریزولوٹ سپورٹ مشن‘ کو دو مرتبہ زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اس رپورٹ کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرعزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
امریکہ نے پاکستانی فوج کو دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے 50 جدید ترین آلات ’فیڈو ایکس تھری‘ فراہم کیے ہیں۔ یہ ایک جدید ترین دستی آلہ ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوجی 10 سکینڈ سے بھی کم وقت میں کسی بھی چیز میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چلا سکتے ہیں
ایف آئی اے کے ایک اہل کار نے کہا ہے کہ ’’ہم نے کافی بڑا کریک ڈاؤن کیا۔۔ پچھلے سال میں بھی تقریباً 1800 سے زائد ہیومن اسمگلر یا ایجنٹ گرفتار کیے ۔۔۔۔ 2017ء میں بھی 500 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے اور یہ ایک جاری عمل ہے‘‘
سرکاری بیان کے مطابق، وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر کی طرف سے شرائط کے بارے میں قطر کے جواب سے پاکستانی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
'ایف پی سی سی آئی' کے عہدیداروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کے بعد نہ صرف اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی بلکہ دیگر اقتصادی اشاریے بھی تیزی سے نیچے آ رہے ہیں۔
سری نگر سے وائس آف امریکہ کے نمائندے یوسف جمیل کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او نے فائرنگ میں پہل کے پاکستانی الزام کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔
پاکستانی سینیٹ کی رکن ستارہ ایاز کہتی ہیں کہ معاشرے کے ہر طبقے میں خواتین موجود ہیں اور اُن کے بقول عورتوں کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اُن کی مؤثر آواز دونوں ملکوں کی قیادت تک پہنچے۔
سفیر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف ’’عراق اور پاکستان کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے سے متعلق تعاون ہے، اس کے علاوہ پاکستان عراق کو فوج ساز و سامان کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے‘‘
اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف یہ کہتے رہے ہیں کہ اگر تحقیقات میں اُن کے خلاف کچھ کہا گیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نے کہا تھا کہ اُنھوں نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ایک خط لکھا ہے جس میں کلبھوشن کی والدہ کو ویزا جاری کرنے کا کہا گیا ہے
مزید لوڈ کریں