رسائی کے لنکس

اشرف غنی کا ٹیلی فون پر شاہد خاقان عباسی سے رابطہ


افغان صدر اشرف غنی (فائل)
افغان صدر اشرف غنی (فائل)

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔ اُنھوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں اُنھوں نے وزارتِ عظمٰی کی پرامن منتقلی کے مرحلے پر اُنھیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

اُنھوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

شاہد خاقان نے گزشتہ ہفتے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالا تھا
شاہد خاقان نے گزشتہ ہفتے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالا تھا

بیان کے مطابق، خطے کو درپیش توانائی کے چیلنج اور دونوں ملکوں کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اُدھر، پیر کو راولپنڈی میں فوج کے صدر دفتر میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا قیام امن کے لیے افغانستان کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعاون کے خواہاں ہے۔

فوج کے شعبہٴ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کےاندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورت پر غور کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG