کیمپ کمانڈر بریگیڈئیر آفتاب نے بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ کرائے کے گھروں میں رہنے کی بجائے بنوں میں قائم عارضی کیمپ کا رُخ کریں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے بیان کے مطابق بم بنانے کی فیکٹریوں کا پتہ لگا کر بڑی تعداد میں گولہ بارود قبضے میں لیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے تحفظ پاکستان بل 2014ء کی منظوری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے مسئلے پر متفق ہیں۔
فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ پاکستان ملا فضل اللہ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جیسے ہی وہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق میرانشاہ میں انفنٹری اور اسپیشل سروسز گروپ سے تعلق رکھنے والے فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے۔
فوج کے ایک بیان کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بھی معصوم شہری شمالی وزیرستان میں نا رہ جائے اعلانات کیے جا رہے ہیں
سول ایوی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پشاور سے متعلق چار بین الاقوامی فضائی کمپنیاں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ یکم جولائی کو کریں گی۔
ایمریٹس ائیر لائنز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ فیصلے تک پشاور کے لیے پروازیں معطل رہیں گی۔
فوج کے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں کی گئی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 30 سے زائد ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک نقل مکانی کرنے والوں میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد بچے جب کہ لگ بھگ ایک لاکھ 40 ہزار خواتین شامل ہیں۔
طاہر القادری کو پیر کی صبح لگ بھگ ساڑھے سات بجے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 612 کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔
ملک کے بیشتر قبائلی علاقوں میں پاکستانی موبائل فون سروس کی سہولت موجود نہیں اس لیے وہاں زیادہ تر لوگ افغان موبائل فون کمپنیوں کی سمز استعمال کرتے ہیں۔
فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے فوجی آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے بعد پاکستان نے افغانستان سے بھی دوطرفہ سرحد پر نگرانی بڑھانے کے لیے کہا ہے تاکہ فوجی کارروائی سے بچ کر دہشت گرد فرار نا ہو سکیں۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ وفاقی حکومت ایسے مناسب اقدامات بھی کرے جن کی بنا پر 'سوشل میڈیا' پر نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جائے۔
'غیر ملکی دہشت گردوں کی درست تعداد تو کسی کو معلوم نہیں لیکن سخت گیر جنگجو سینکڑوں میں ہو سکتے ہیں۔'
قبائلی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ کے قریب درگاہ منڈی میں بغیر ہوا باز کے جاسوس طیارے سے ایک گھر اور گاڑی پر میزائل داغے گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی قیمت پر پاکستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کے بعد اب پوری قوم کو حکومت اور فوج کی پشت پر کھڑا ہو جانا چاہیئے۔
پاکستانی فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل راشد قریشی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ فوجی کارروائی کے مقصد اور نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کا نام تجویز کیا جاتا ہے۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے اردگر اہلکاروں کو تعینات کر کے اس کا دیگر قبائلی علاقوں سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔
مزید لوڈ کریں