نریندر مودی نے کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔
سابق فوجی صدر کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ وفاقی حکومت کا 15 دن کے لیے صوابیدی اختیار ہے اور چاہے تو اس فیصلے خلاف اپیل بھی کر سکتی ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جہاں سے بھی خطرہ ہو گا اس کو ختم کرنے کے لیے ریاست ہر قدم اٹھائے گی۔
سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور قریبی آبادی کی جانب فرار ہو گئے۔ تاہم حکام کے مطابق ائیرپورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں میں ’ازبک‘ جنگجو بھی شامل تھے اور اُن سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود قبضے میں لیا گیا۔
ہفتہ کو ملک کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں عسکریت پسندوں کی طرف سے دو مختلف مقامات پر سڑک کنارے نصب بم دھماکوں سے دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
وزارت دفاع نے اپنی ایک درخواست میں ملک کے ایک حساس ادارے کے خلاف بغیر شواہد کے الزام عائد کرنے پر جیو کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ رابطہ کر کے معلومات حاصل کریں کہ کیا قانونی اور اخلاقی فراہم کی جا سکتی ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے ملک کے قوانین کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں اور وہ سیاسی پسند و ناپسند کو اپنی کسوٹی نہ بنائیں۔
چیف جسٹس نے موقع پر موجود ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا جنہوں نے وہاں ہوتے بھی اس واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں ایسا بہمیانہ قتل کسی طور قابل برداشت نہیں۔
امریکہ کے صدر براک اوباما کی طرف سے افغانستان سے 2014ء کے بعد بھی 9,800 فوجی تعینات رکھنے اور پھر اس تعداد میں بتدریج کمی کے اعلان کو پاکستان میں عمومی طور پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کار کہتے ہیں طالبان میں اس تقسیم سے اُن کے درمیان لڑائی میں شدت آ سکتی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ الزام تراشی کسی صورت سود مند نہیں ہو گی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔
بم دھماکوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کے علاوہ پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی ’مشنز‘ پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔
حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نے بدھ کو کہا کہ سارک ممالک کے تمام رہنماؤں کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ پیمرا کے پانچ پرائیویٹ ممبران کے اجلاس میں کیا گیا، تاہم اس اجلاس میں سرکاری ممبران شریک نہیں تھے۔
فوج کے سربراہ نے اپنے دورہ کابل کے بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی اُنھیں پاک افغان سرحد کی نگرانی کو موثر بنانے کے ضمن میں ہونی والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
کراچی کے علاقے ملیر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راؤ انوار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں تصدیق کی کہ جوئیل کاکس کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں