پاکستان اور افغانستان نے باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سرحد کے آر پار آمد و رفت کو سہل بنانے سمیت متعدد مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پشاور سے جلال آباد اور کوئٹہ سے قندھار کے درمیان بس سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس کا آغاز اگست کے آخر میں ہوگا۔
منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 225 روپے کی سطح عبور کر گئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں دو دن میں 1600 پوائٹس کی کمی ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پنجاب میں کامیابی کے بعد عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کے فوری خاتمے اور نئے انتخابات کے اعلان کا مطالبہ مزید زور پکڑے گا۔ لیکن کم از کم وزیراعظم شہباز شریف یہی چاہیں گے کہ آئندہ چند مہینوں میں اہم تقرریوں کا فیصلہ کرنے کے بعد ہی عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے جمعے سے ملک بھر میں مون سون کے باعث مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 20 سے زائد شہروں میں سیلابی صورتِ حال پیدا کر سکتا ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال پر ہراسانی کے الزامات عائد کرنے والی طیبہ گل نے مزید کئی انکشافات کیے۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وہ عوام سے غلط بیانی نہیں کرنا چاہتے۔آئندہ دو تین ماہ تکلیف دہ ہوں گے لیکن پھر مہنگائی پر قابو پالیں گے۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا ان کی مجبوری ہے اور وہ شرمندہ ہیں کہ عوام کے لیے آسانی نہیں کرسکے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے اور کیا مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا؟ اس بارے میں دیکھیے مفتاح اسماعیل کی وائس آف امریکہ کے علی فرقان سے گفتگو۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت ہر ماہ پانچ روپے فی پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی اور مرحلہ وار بنیاد پر اسے 50 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔
افغان تاجر رہنما نقیب اللہ سیفی کہتے ہیں افغانستان کی وزارت تجارت اور ٹرانسپورٹ بھی ٹرک ڈرائیوروں کی سہولت کے لیےکام کررہی ہے اور پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے بھی آسان ویزہ کے حصول کی پالیسی کا جلد اعلان متوقع ہے۔
اجلاس کے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لیے درکار کوئلے کی افغانستان سے درآمد پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہوگی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی داخلہ و خارجہ سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا۔
برلن میں چار روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے احتتام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی تعین کے مطابق پاکستان کے خاصی حد تک دونوں ایکشن پلان کے 34 نقاط پر عملدرآمد کیا ہے۔ عالمی تنظیم نے اس سلسلے میں جائزہ لینے کے لیے اپنا مشن اسلام آباد بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹربینک ہو یا اوپن مارکیٹ ڈالر روز تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے اور بدھ کو بھی مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 206 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔ رواں ہفتے کے آغاز سے صرف تین دن میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً تین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی سربراہی میں مالیاتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہرین پر مشتمل وفدایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لیے برلن پہنچ گیا ہے جہاں وہ تنظیم کو اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
آئین کے آرٹیکل 75(2) کے مطابق ’’جب صدر مجلس شوریٰ کوئی بل واپس کر دے گا، تو پارلیمنٹ اس پر مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کرے گی۔ مشترکہ اجلاس سے دوبارہ منظوری کی صورت میں اسے صدر کے سامنے پیش کیا جائے گا اور صدر 10 دنوں کے اندر اپنی منظوری دے گا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسے منظو سمجھا جائے گا۔
اقتصادی سروے 22-2021 کے سامنے آنے والے نکات کے مطابق پاکستان میں فی کس آمدن ہدف کے مقابلے میں زیادہ رہی جب کہ اوسط مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔اقتصادی سروے کی دستاویز کے مطابق ملک میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4.8 فی صد رکھا گیا تھا جس کے مقابلے یہ شرح چھ فی صد رہی۔
پاکستان کو ان دنوں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے آبی ذخائر میں 40 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیم 'تربیلا میں پانی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ جانیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔
سینئر قانون دان حامد خان کہتے ہیں کہ قواعد کے مطابق سپیکر کو استعفیٰ دینے والے اراکین کو بلا کر تصدیق کرنا ہو گی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسی طریقہ کار پر عمل کر رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے کہ تحریری استعفے کی تصدیق کیے بغیر استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔
سعودی عرب کی جانب سے حجاج کرام کو خدمات کے عوض ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے لازمی حج اخراجات تین لاکھ کے قریب کردیے گئے ہیں جو حج 2020 میں 80 ہزار روپے تھے۔ اسی طرح حجاج کے لیے بلا معاوضہ ویزہ فراہمی کو ختم کرتے ہوئے سعودی عرب نے 16 ہزار روپے لازمی ویزہ فیس بھی متعارف کروا دی ہے۔
مزید لوڈ کریں