فیض نے اپنی بہترین شاعری تب کی جب انہیں فوجی آمر ایّوب خان کے دور میں چار سال کے لیے پابند سلاسل کر دیا گیا تھا۔
بغیر سلامتی کونسل کی اجازت کے لیبیا کی فضائی حدود میں سے کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
جاپان نے اقوامِ متحدہ اور امریکہ کی ایٹمی ایجنسیوں سے ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے، اور جاپان کے تین ایٹمی ری ایکٹرز کی تنصیبات کے آس پاس 12 میل کا علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے
جمعرات سے سماعتوں کے ایک سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے جِس میں امریکہ کی مسلمان آبادی میں انتہا پسندی کے رجحانات کا جائزہ لیا جائے گا
کئی عیسائی اور یہودی رہنماؤں نے اس موقع پر امریکی مسلمانوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا
سکھوں کی ایک تنظیم نے بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے سکھ مخالف فسادات کا ذمّہ دار حکمراں کانگریس پارٹی کو ٹھہراتے ہوئے نیو یارک کی ایک سول عدالت میں پارٹی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کونسل برائے حقوقِ انسانی سے لیبیا کی رکنیت معطّل کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس کونسل سے کسی ملک کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت لیبیا کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے علاوہ صدر معمّر قذّافی اور ان کے خاندان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ صدر قذّافی اور ان کی حکومت میں شامل لوگوں کےسفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
سلامتی کونسل کی صدر ماریہ لوئیزا وئوٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ کونسل کو لیبیا کی صورتحال پر تشویش ہے
وزیر خارجہ کلنٹن نیو یارک کی ایشیاء سوسائٹی میں افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکی پالیسی کے بارے میں خطاب کر رہی تھیں۔ یہ خطابات کے اُس نئے سلسلے کا آغاز تھا جو رچرڈ ہولبروک کی یاد میں ایشیاء سوسائٹی میں شروع کیا گیا ہے۔
چودہ روز کی عدالتی کاروائی کے بعد منگل کو جیوری کو اس متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت لگا۔ مزمّل حسن کو اس جرم میں 25 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
‘مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فی الوقت کسی تجویز پر کام نہیں ہورہا ،کیونکہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ضروری ہے کہ مسئلے کی نشاندہی درست طریقے سے ہو’
سینکڑوں افراد کے ہجوم سے خطاب کرنے والوں نے نہ صرف مصر بلکہ پورے مشرق وسطٰی میں جمہوریت کے حق میں خواہش کا اظہار کیا، اور صدر مبارک کی اقتدار سے فوری علیحدگی کا مطالبہ کیا
احمد خلفان گیلانی کو افریقہ میں دو امریکی سفارت خانوں پر بم حملوں کی سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں بیس سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔
گیلانی کو 1998ء میں تنزانیا اور کینیا میں امریکی سفارت خانوں پر دھماکوں میں ملوث ہونے پر سزا سنائی گئی۔ دھماکوں میں 224افراد ہلاک ہوئے جن میں 12امریکی شامل تھے۔
ٹمپریری پروٹیکٹڈ سٹیٹس یا ٹی پی ایس کہا جانے والا یہ حق ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو امریکہ میں پہلے سے موجود ہوں اور ان کے آبائی ملک میں کسی قدرتی آفت یا جنگ کی وجہ سے حالات غیر معمولی طور پر خراب ہوگئے ہوں۔ یہ حق ملنے کے بعد لوگ نہ صرف قانوناً امریکہ میں نوکری کر سکتے ہیں بلکہ اپنے ملک جا کر واپس امریکہ بھی آ سکتے ہیں۔
نیو یارک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک شاخ نے جمعے کی شام پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے لیے قران خوانی اور دعائے مغفرت کی جس میں برفباری کے باوجود ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نیو یارک میں نئے پاکستانی قونصل جنرل کے مطابق چار پاکستانی وکلاء اورکئی پاکستانی ڈاکٹروں نے اپنے ضرورت مند ہم وطنوں کی مفت مدد کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں
حال ہی میں پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کر کے لوٹنے والی انسانی ہمدردی کے امور اور ہنگامی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل ویلری ایموس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین ماہ پہلے بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اس سلسلے میں بات کی تھی اور اس دفعہ دوبارہ اس معاملے کو اٹھایا ہے۔
اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک تین روزہ سیمینار کا آغاز ہوا ہے جس میں دہشت گردوں کے مالی وسائل پر ہاتھ ڈالنے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کے طریقوں پر بحث کی جائے گی۔
مزید لوڈ کریں