عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اُن کے خلاف جتنا مرضی گٹھ جوڑ کر لیں، وہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیرِ اعظم مستعفی ہو جائیں، ورنہ وہ دارالحکومت آ کر اُن کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے۔
فیسٹیول کی منتظمہ اور فیض احمد فیض کی صاحب زادی سلیمہ ہاشمی نے کہا کہ دو سال عالمی وبا کرونا کی وجہ سے فیض فیسٹیول نہیں ہو سکا۔ جس کے باعث ادب کی دنیا کو خاصا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کے بعد سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے جس میں اُنہوں نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے آنے والے 48 گھنٹے اہم ہیں۔
گزشتہ برس 26 اکتوبر کو حکمراں جماعت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی رُکن پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی تھی جس میں اس کالم کو نکاح نامے میں شامل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
بلوچ قوم پرست رہنما اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے بانی رکن ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے ان خیالات کا اظہار حیدر آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے جلسے میں کیا تھا۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری حارث خلیق نے اُن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مہدی حسن پاکستان کے اُن عوامی دانشوروں میں سے تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی اصولوں کے تحت گزاری
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اب خود میدان میں نکل کر اپوزیشن کو چیلنج کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں سیاسی پارہ تیزی سے اُوپر جا رہا ہے اور سیاسی جماعتیں آئندہ الیکشن کی ابھی سے تیاری کر رہی ہیں۔
اِس سے قبل قندیل بلوچ کے والد نے مقامی عدالت میں بھی بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سنہ 2019ء میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی
پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں ہفتے کو ہجوم نے ایک شخص پر توہینِ مذہب کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل راؤ سردار علی خان نے اتوار کو اس واقعے کی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کی ہے۔
داعش کی افغانستان، پاکستان اور دیگر قریبی جنوبی ایشیائی ملکوں پرمشتمل خراسان شاخ کے سربراہ ثنا اللہ غفاری جہادی حلقوں میں شہاب المہاجر کے نام سے مشہور ہیں۔
اولمپئن رشیدالحسن نے کہا ہے کہ اُنہوں نے جو بات کی ہے وہ اُس پر قائم ہیں۔ بقول ان کے، پاکستان میں ہاکی کی صورتحال سے سب واقف ہیں۔ پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وہ پی ایچ ایف کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں
میاں منشا کے اس بیان پر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، البتہ حکومت کا ماضی میں یہ مؤقف رہا ہے کہ جب تک بھارت کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لے لیتا اس وقت تک اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی روابط کو فروغ نہیں دیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی اموات ہو چکی ہیں اور پب جی کےاستعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں ۔
حکومت کے نزدیک دریائے راوی کے کنارے نئے شہر کی تعمیرایک گیم چینجر منصوبہ ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے حال ہی میں اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دے کر اس پر کام روک دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی شخص ذاتی حیثیت میں یا کوئی بھی غیر سرکاری تنظیم جہاد کے لیے فنڈ جمع نہیں کر سکتی۔ ایسا صرف ریاست کر سکتی ہے اور وہ بھی ایسی صورت میں جب ریاست کی جانب سے اعلان کردہ جنگ ہو۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق محفوظ درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور اس کا کوئی ماسٹر پلان بھی مرتب نہیں کیا جا سکا۔ لہذٰا ماسٹر پلان کے بغیر بنائی گئی کوئی بھی اسکیم غیر قانونی ہوتی ہے۔
مزید لوڈ کریں