جن افسران کو اُن کے عہدوں سے ہٹایا گیا، اُن میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی سی پی او راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر مری سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔
کسان نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں پانچ سے 10 فی صد کمی آگئی تو دونوں ملک ہی عالمی منڈی میں چلے جائیں گے جس کے باعث گندم کے نرخ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
عدالت نے بم دھماکے کے ملزمان عید گل، سجاد شاہ، پیٹر پال اور ضیاءاللہ کو 9، 9 بار سزائے موت، جبکہ خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نوز شریف کے بیانات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیغام واضح طور پر دیا گیا ہے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
سری لنکن مینیجر کی ہلاکت پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے مذمت کرتے ہوئے پریانتھا کمارا کے خاندان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اُنہیں ایک لاکھ امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس واقعے پر پولیس نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں رنگ و روغن کا کام جاری تھا۔ پریانتھا کمارا نے رنگ کے لے ورکرز سے دیواروں پر لگی تمام اشیا ہٹانے کا کہا تھا اور وہ خود بھی دیواروں سے چیزیں ہٹاتے رہے۔
پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 800 سے 900 کے قریب افراد، جن میں چھ مسلح بھی تھے، ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے بتایا کہ وہ تمام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ابتدائی طور پر کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ وزیرِ آباد روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کی جا چکی ہے۔
چند روز قبل وکلا کی جانب سے ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو توہینِ عدالت پر جیل بھیجنے کا حکم دینے والے جج پر مبینہ تشدد کے واقعے کی مزمت کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی سی اور اے سی کے علاوہ عدالت نے ایک اور اہل کار رانا محبوب کو تین ماہ قید کا حکم سنا کر ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھجوانے کا حکم دے دیا۔
وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا اس میں توہینِ مذہب کا عنصر شامل ہے یا نہیں۔
صنف کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کی سولہ روزہ مہم سندھ کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کلپنا دیوی کہتی ہیں کہ خواتین کے ساتھ زیادتی یا تشدد کے واقعات میں لوگوں کو فوری طور پر اپنی رائے دینے سے اجتناب برتنا چاہیے۔ تشدد کے خاتمے کی مہمات کو شہروں تک محدود رکھنے کے بجائے دو ر دراز دیہات تک پہنچانا ضروری ہے۔
صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر کہتے ہیں اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ نواز شریف کی تقریر کو کسی ریاستی ادارے نے روکا تو اُنہیں چاہیے کہ وہ عدالت سے رجوع کریں سب پتا چل جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے لاہور میں ’عاصمہ جہانگیر کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ججز زیادہ وقت لگا کر دِن رات کام کر رہے ہیں۔ عدالتوں سے کبھی غلط فیصلے ہوتے ہیں تو کبھی صحیح، لوگ ہر فیصلے کو اپنی رائے کے مطابق لیتے ہیں۔
پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب اور کرتار پور جا کر اُنہیں روحانی احساس ہوتا ہے۔ ایسا سکون ملتا ہے جو دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ صوبے میں اسموگ کے بڑھنے کے پس پردہ کئی عوامل ہیں جن میں صرف دھان کی فصل کی کٹائی نہیں بلکہ دھویں کا اخراج اور بڑھتی ہوئی آلودگی بھی بنیادی سبب ہیں۔
پپو سائیں کے بڑے بیٹے قلندر بخش کہتے ہیں کہ وہ ایک انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے والد تھے جو اپنی اولاد اور شاگردوں کے ساتھ محبت اور خلوص سے پیش آتے تھے۔
پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبے بھر میں گریڈ 19 سے گریڈ 21 تک کے 20 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری اعلامیے میں تبادلوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
مزید لوڈ کریں